BSF Jawan Dies in Kathua کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف آفیسر کی گولی لگنے سے موت

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 2:16 PM IST

BSF Jawan Dies in Kathua

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف آفیسر اپنی ہی سروس رائفل سے گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ بی ایس ایف آفیسر مدھیہ پردیش کا رہائشی تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ BSF Assistant Sub Inspector died in Kathua

جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب فاروڈ پوسٹ پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف ) کا آفیسر اپنی ہی سروس رائفل سے گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہیرا نگر سیکٹر میں تعینات بی ایس ایف آفیسر معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اسی اثنا میں سروس رائفل سے اچانک گولی نکلی جو اس کے جسم میں پیوست ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود ساتھیوں نے زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکھنندن کے بطور ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مدھیہ پردیش کے رہنے والے بی ایس ایف آفیسر نے خود کشی کی یا حادثاتی گولی چلنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ واضح رہے کہ فروری 2023 میں جموں کے نوشہرا میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلا کر خود کشی کر لی تھی۔ سی آر پی ایف ذرائع نے بتایا 'مہلوک سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ نوشہرا جموں میں 245 بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل سارتھ نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلا لی۔ انہوں نے کہا کہ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی وہاں پر تعینات دوسرے سی آر پی ایف اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر طبی مرکز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF Constable Suicide جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل کی خودکشی

یو این آ ئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.