Unique Wedding in Kathua ہیلی کاپٹر سے آنے والے دولہا دلہن کا شاندار استقبال

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 4:34 PM IST

دولہا دلہن کے استقبال کے لئے لوگوں کی بھیڑ

جموں کے ضلع کٹھوعہ میں ایک تاجر نے اپنی شادی شادی کو یادگار بنانے کے لئے روایت سے ہٹ کر کچھ الگ طریقہ اختیار کیا، شادی کے موقع پرعام طور پر دولہا گھوڑے پر سوار ہو کر جاتے ہیں،لیکن کٹھوعہ کے پارس نامی دولہے نے اپنے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے، یہ شادی پورے علاقہ میں موضوع گفتگو ہے ۔

دولہا دلہن کے استقبال کے لئے لوگوں کی بھیڑ

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پھلوتا گاؤں میں ہوئی ایک شادی پورے جموں و کشمیر میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں دولہا گھوڑے پر بیٹھنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا ہے،جس کے سے بعد پورا گاؤں اس انوکھی شادی کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گیا۔ تصویروں میں نظر آنے والا ہیلی کاپٹر اور سفید رنگ کی ونٹیج کار کسی وی وی آئی پی کے لیے نہیں ہے بلکہ کٹھوعہ کے ایک تاجر نے اپنی شادی کے لیے منگوائی ہے، تاکہ یہ شادی یاگار ہو، اس شادی کی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی اور علاقے کے لوگ ہیلی کاپٹر کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

ہیلی کاپٹر کو گاؤں میں اتارنے کے لیے گاؤں میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا۔ جہاں لوگ موسیقی کے ساتھ پارتھ نامی دولہے کی دلہن کا انتظار کرنے کے لیے جمع تھے۔ بس پھر کیا تھا، پنجاب کے دینا نگر سے پارتھ اپنی دلہن کو ہیلی کاپٹر میں لے کر اپنے گاؤں پہنچا۔ ہیلی کاپٹر پر اترنے کے بعد پارتھ اور اس کی بیوی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا، ہیلی کاپٹر سے اترتے ہی لوگ پارتھ اور اس کی اہلیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ کٹھوعہ ضلع میں اس طرح کی یہ پہلی شادی تھی۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر میں صرف ایک بار ایسا ہوا ہے جب ایک دولہا اپنی دلہن کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں گھر پہنچا۔ اس وقت یہ ہیلی کاپٹر والی شادی کی چرچا پورے جموں و کشمیر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے-

مزید پڑھیں:پیلی بھیت: ہیلی کاپٹر سے دلہن سسرال پہنچی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.