ETV Bharat / state

Rajouri Killing Incident راجوری حملے کی سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 7:15 AM IST

راجوری کے میں ہوئے حملے کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کی ہے۔ Rajouri Killing Incident

Etv Bharat
Etv Bharat

راجوری حملے کی سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی
راجوری حملے کی سیاسی پارٹیوں نے مذمت کی

جموں: جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اتوار (1 جنوری 2023) کی شام کو ہونے والے اس حملے میں نو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ وہیں پیر کے روز (2 جنوری 2022) کو اسی جگہ پر ایک مشتبہ دھماکہ ہوا جہاں ایک روز قبل عسکریت پسندوں کا حملہ ہوا تھا، جس میں دو کمسن بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس دوران جموں و کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔ Political parties condemn attack on minority villagers in Rajouri

نیشنل کانفرنس نے کہا کہ یہ واقعہ 'بہت سنگین' تھا اور اس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حکومتی دعوؤں کو بے نقاب کردیا۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے کہا کہ نیشنل کانفرنس راجوری میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ یہ واقعہ انتہائی سنگین اور چونکا دینے والا ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کے حکومتی دعوؤں کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت پہلے کشمیر اور اب جموں میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے'۔ Political parties condemn attack on minority villagers in Rajouri

وہیں بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کو کہا کہ راجوری میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث ملی ٹینٹوں کو بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملیٹینٹوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور سود سمیت ہم اس کا بدلہ لیں گے ۔اُن کے مطابق ہلاکتوں کے خلاف جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں لوگوں نے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کیے ۔رویندر رینا کے مطابق کیا ہندو ، کیا مسلم کیا سکھ، کیا جموں کیا کشمیر ہم سب کو مل کر ملیٹینسی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر متحدہ ہونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Search Operation In Rajouri راجوری شہری ہلاکت کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

Rajouri Killing Incident ملیٹینسی کے خلاف متحد ہوکر سب کو اکھٹا ہونے کی ضرورت، رویندر ینا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.