ETV Bharat / state

Covid Surge in Jammu: کورونا اسپتال جموں میں طبی و نیم طبی عملہ تعینات

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 4:05 PM IST

محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق کورونا مثبت معاملات میں اضافے کے بعد ایک بار پھر ڈاکٹروں کو کووڈ 19 ڈی آر ڈی ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔

کورونا اسپتال جموں میں طبی و نیم طبی عملہ تعینات
کورونا اسپتال جموں میں طبی و نیم طبی عملہ تعینات

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس Covid Surge in Jammuکے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت نے جموں ضلع کے بھگوتی نگر میں واقع ڈی آر ڈی او ہسپتال DRDO Covid Hospital میں از سر نو ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔

کورونا اسپتال جموں میں طبی و نیم طبی عملہ تعینات

واضح رہے کہ ڈی آر ڈی او ہسپتال کووڈ19متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا۔ کووڈ 19 متاثرہ افراد کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کے لیے محکمہ صحت نے ڈی آر ڈی او ہسپتال DRDO Covid Hospital میں پھر سے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق کوویڈ 19 کے معاملات میں کمی کے بعد ڈی آر ڈی او کووڈ اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو متعلقہ اسپتالوں میں واپس تعینات کیا گیا تھا تاہم گزشتہ کئی دنوں سے کورونا مثبت معاملات میں اضافے کے بعد ایک بار انہیں واپس کووڈ 19 ڈی آر ڈی ہسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دیگر اسپتالوں میں غیر کووڈ مریضوں کے علاج و معالجے میں کوئی دقت نہ آئے اسی وجہ سے ڈی آر ڈی او ہسپتال کو پھر سے فعال بنایا جا رہا ہے۔

ڈی آر ڈی او کووڈ ہسپتال میں ایک سی ٹی اسکین مشین بھی نصب کی گئی ہے اور ٹرائل رن کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے تک، سی ٹی سکین مشین مریضوں کے لیے دستیاب رہے گی۔

واضح رہے کہ صوبہ جموں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 970 تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ جموں صوبے میں گزشتہ دنوں میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے تاہم موذی وائرس کے سبب اب تک صوبے میں 2185 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.