ETV Bharat / state

لال سنگھ کی ای ڈی حراست میں پانچ دن کی توسیع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 6:00 PM IST

جموں میں منگل کے روز ایک عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ڈوگرہ لیڈر لال سنگھ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں مزید پانچ دنوں کی توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ لال سنگھ کو ای ڈی نے 7 نومبر اس وقت گرفتار کیا جب ایک خصوصی عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی تھی۔

Lal Singh's ED remand extended
لال سنگھ

سرینگر: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کی ایک عدالت نے منگل کے روز منی لانڈرنگ معاملے میں سابقہ ریاست کے سابق وزیر لال سنگھ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔
ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے صدر سنگھ کو سات نومبر کو جموں کی سینک کالونی کے چاوڑی علاقے کے ایک گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب خصوصی عدالت نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

سنگھ کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے ذریعہ چلائے جانے والے ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف ایک معاملے کے سلسلے میں ای ڈی کے ذریعہ ان کی جانچ کی جارہی ہے۔


اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اشونی کھجوریا نے بتایا کہ سنگھ کو سات دن کی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔


عدالت کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کھجوریا کا کہنا تھا کہ "معاملے کی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ملزم ایک سنگین اور غیر ضمانتی جرم میں ملوث ہے، اسے 14 سے 18 نومبر تک پانچ دن کی مدت کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔
اس کے علاوہ عدالت نے ای ڈی کو 18 نومبر کو ورچوئل موڈ کے ذریعے ملزم (سنگھ) کو پیش کرنے کا حکم دیا اور تفتیشی افسر کو جانچ میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.