ETV Bharat / state

Accounts Assistant Selected Candidates Protest: فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے منتخب امیدواروں کا احتجاج جاری

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 8:06 PM IST

سب انسپکٹر بھرتی میں بدعنوانی کے بعد فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ لسٹ کو کالعدم قرار دینے کی افواہیں گشت کر رہی ہیں جس کے خلاف منتخب اُمیدواروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے منتخب امیدواروں کا احتجاج جاری
فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے منتخب امیدواروں کا احتجاج جاری

جموں: فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لئے منتخب ہوئے اُمیدواروں نے جموں میں چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہرے کئے۔ Accounts Assistant Selected Candidates Protestانہوں نے یہ احتجاج ان کے سلیکشن لسٹ کو منسوخ کرنے کی افواہوں کے رد عمل میں کیا۔ منتخب امیدواروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ لسٹ کو کالعدم قرار نہ دیئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسا کرنے سے اُن کی پانچ سال کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔‘‘

فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ کے منتخب امیدواروں کا احتجاج جاری

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر امتحانات میں دھاندلیوں کے بعد فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امتحانات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور پچھلے دو روز سے افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو بھی کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ Finance Accounts Assistant Selected Candidates Continues Protestجموں پریس کلب کے باہر سینکڑوں منتخب امیدواروں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام عائد کیا کہ اُن کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاج میں شامل منتخب اُمیدواروں نے کہا کہ ’’اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے، لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ منتخب اُمیدواروں کی لسٹ کو کالعدم قرا ر دیکر اُن کی محنت پر پانی پھیرا جائے۔‘‘ روتے بلکتے اور آہ و زاری کرتے ہوئے منتخب اُمیدواروں نے کہا کہ ’’ایس آئی امتحانات میں دھاندلیوں کا غصہ فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ امیدواروں پر اتارنا سراسر نا انصافی ہے۔‘‘ Selected Candidates Continues Protest in Jammuاحتجاجیوں نے مزید کہا: ’’ہم تحقیقات کے خلاف نہیں، تاہم ایل جی انتظامیہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ جو امیدوار اپنی محنت اور لگن سے منتخب ہوئے ہیں وہ کہاں اور کدھر جائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لسٹ کو کالعدم قرار دینے سے قبل محنتی اُمیدواروں کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔‘‘

واضح رہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ کی جانب سے تقریباً بارہ سو فائنانس اکاؤنٹ اسسٹنٹ اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر تحریری امتحانات لئے گئے جس کے بعد امسال ہی منتخب اُمیدواروں کی لسٹ منظر عام پر لائی گئی۔ Selected Candidates List of Finance Accounts Assistantاحتجاجیوں کے مطابق تقریباً 90 فیصد منتخب اُمیدواروں کے ویری فکیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ تاہم پچھلے دو روز سے جموں و کشمیر میں افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ اس لسٹ کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے جس کے بعد منتخب اُمیدواروں میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور جموں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.