ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Farmers lone کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم ، منوج سنہا

author img

By

Published : Dec 21, 2022, 8:09 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دو سالوں میں جموں و کشمیر کے کسانوں کی آمدنی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں کے بعد جموں و کشمیر کے کسان کی آمدنی ملک میں سب سے زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم ہوا ہے اور یہاں کی انتظامیہ کسانوں کی آمدنی کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہیں۔Manoj Sinha On Farmers Lone

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ملی ٹنسی کے ایکو سسٹم کا حصہ بننے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا اور پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ لگ بھگ تمام مائیگرنٹ پنڈت ملازموں کو ضلع صدر مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور جو ابھی نہیں ہوئے ہیں ان کے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔Manoj Sinha On Militancy

کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم ، منوج سنہا

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ’جو بھی ٹیرر ایکو سسٹم کا حصہ بنے گا اس کے خلاف تحت قانون کارروائی ہوگی، اس کو ہر گز نہیں بخشا جائے گا، پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو تلاش کریں‘۔LG Manoj Sinha Press conference

ان کا کہنا تھا کہ لگ بھگ تمام مائیگرنٹ پنڈت ملازموں کو مختلف ضلع صدر مقامات پر تعینات کیا گیا ہے اور جو ابھی نہیں ہوئے ہیں ان کے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔ سنہا نے کہا کہ ایک نوڈل افیسر کو مقرر کیا گیا ہے جو کشمیری پنڈت ملازموں کی شکایتوں کو دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ان ملازموں کو در پیش تمام مشکلات کے حل کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ کوئی گھر میں بیٹھے گا اور اس کو تنخواہ اور دیگر مراعات دئے جائیں گے‘۔Pandit Employee protest In jammu

ایل جی نے کہا کہ 31 اگست تک کشمیری پنڈت ملازمین کی تنخواہ واگزار کی گئی ہے، لیکن اب میں واضح کرنا چاہتا ہوان کہ گھر بیٹھے کسی کو تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریزرو کیٹیگری کے ملازمین کو بتانا چاہتے ہیں کہ پونچھ کے کیڈر کو جموں میں تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح کشمیر ڈویژن کے عملے کو جموں ڈویژن میں تعینات کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ تاہم چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ان کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائدے محمد اشرف گنائی کی جانب سے کسانوں کے قرض معاف کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ دو سالوں میں جموں و کشمیر کے کسانوں کی آمدنی بڑھ گئی ہے۔اور پانچ سالوں کے بعد جموں و کشمیر کے کسان کی آمدنی ملک کے کسانوں کے میں سب سے زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کا زمانہ اب ختم ہوا ہے اور یہاں کی انتظامیہ کسانوں کی آمدنی کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہیں۔KCC Lone waiver for Farmers


ایل جی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’جموں و کشمیر میں کون رہے گا کون نہیں رہے گا کون دفتر کھولے گا کون نہیں کھولے گا اس کا فیصلہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت کرے گی‘۔انہوں نے کہا کہ یہ کام کسی دوسرے کے اشارے پر نہیں ہوں گے۔

راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھاکہ ’ہماری حکومت جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور جو بھی مارچ یا مہم ان اصولوں کے مطابق چلائی جائے گی اس کو نہیں روکا جائے گا‘۔
منوج سنہا نے کہا کہ جہاں تک کہ کورونا پروٹوکال کا تعلق ہے تو ہم جنوری میں کورونا صورتحال کے مطابق اقدام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف ان سرگرمیوں پر پابندی ہے جو ملک کی سالمیت کے لئے ضرر رساں ہیں۔Manoj Sinha On Bharat Jadoo Yatra


سرمایہ کاری کے متعلق پوچھے جانے پر منوج سنہا کا کہنا تھا ’میں نے خود ایسے کچھ رپورٹس دیکھے جن میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری صرف کاغذوں تک محدود ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں ایک سو، دو سو بلکہ نو سو کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کی گئی‘۔Investment in Kashmir

ایل جی نے کہا کہ بعض مقامات پر ہمیں بنیادی ڈھانچے سے متعلق مشکلات ہیں جن کو دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ 70 ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا‘۔

منوج سنہا نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں کے دوران یونین ٹریٹری کے تمام قصبوں کو ’مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ‘ پروگرام کے تحت ترقی دی جائے گی۔جموں و کشمیر کے شعبہ زراعت اور متعلقہ شعبہ جات کو بھی فروغ دینے لئے ٹھوس اقدام کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

New Land Lease Laws نئے لینڈ لیز قوانین سے سیاحتی مقام گلمرک کے ہوٹل مالکان سب سے زیادہ متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.