ETV Bharat / state

تاریخی مقامات کا دورہ کرکے طالبات واپس جموں پہنچیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 1:56 PM IST

Updated : Dec 4, 2023, 2:53 PM IST

کالج آن وہیلز پروگرام کے تحت چودہ روزہ دورے کے بعد طالبات واپس جموں پہنچیں، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

تاریخی مقامات کا دورہ کرکے طالبات واپس جموں پہنچیں
تاریخی مقامات کا دورہ کرکے طالبات واپس جموں پہنچیں

تاریخی مقامات کا دورہ کرکے طالبات واپس جموں پہنچیں

جموں: ’’کالج آن وہیلز‘‘ پروگرام کے تحت راشٹرپتی بھون، قدیم و جدید پارلیمنٹ ہاؤسز، سابرمتی آشرم اور ممبئی میں نیول شپ یارڈ اور نیول بیس جیسی اہم بحری تنصیبات کے علاوہ دیگر کئی تاریخی مقامات کے سفر سے لوٹنے کے بعد جموں و کشمیر کی 700 طالبات کا جموں یونیورسٹی میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یونین ٹیریٹری کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں طالبات کو ہری جھنڈی دکھا کر چودہ دنوں کے اس سفر پر روانہ کیا تھا۔

طالبات کے اس پہلے اور انوکھے سفر سے واپسی کے بعد عہدیاروں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ جموں و کشمیر کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی طالبات جو کالج آن وہیلز پروگرام کے تحت ملک کا دورہ کرنے گئی تھی نے ممبئی میں نیول بیس اور نیول ڈاکیارڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے فوج کے بحری طاقت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ ہفتہ کو مہم کا چودھواں دن تھا جس میں طالبات کو سمندری دنیا کی گہرائی کو جاننے کا موقع ملا۔ اس میں انہوں نے ہیریٹیج ہال کا دورہ کیا اور آئی این ایس وکرانت، آئی این ایس دیپک اور آئی این ایس وشاکھاپٹنم کا بھی دورہ کیا۔ اس کے بعد ٹیم نے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایل جی نے کیا کٹرا میں ’گیانودیا ایکسپریس‘ کا افتتاح

سات سو طالبات پر مشتمل اس دستے میں یونیورسٹی آف جموں، یونیورسٹی آف کشمیر اور ان سے منسلک کالجوں، کلسٹر یونیورسٹی آف جموں، کلسٹر یونیورسٹی آف کشمیر، شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر، کی طالبات شامل تھی۔ اس تعلیمی مہم ’’ایجوکیشن آن وہیلز‘‘ نے اسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) اور آئی آئی ایس سی (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس) کے دوروں کے ساتھ جدید تحقیق اور خلائی ریسرچ کے دائروں میں طالب علموں کے علم میں مزید اضافہ کیا ہے۔

Last Updated : Dec 4, 2023, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.