ETV Bharat / state

Saffron Industry In Pulwama زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 2:58 PM IST

پلوامہ کے ڈی سی نے کہا کہ زعفران کی صنعت سے وابستہ کسانوں کو مارکیٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے جموں سری نگر قومی شاہراہ پر لیٹپورہ پامپور میں آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے۔

زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے
زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے

زعفران کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے آئی جی ٹیگ آؤٹ لیٹس قائم

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترقیاتی کمشنر بشارت قیوم نے آج انڑین انٹرنیشنل زعفران اسپائس پارک کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف ایگریکلچر آفسر پلوامہ محمد اقبال خان، اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال، اے سی ڈی ڈاکٹر پیر ذادہ فرہد بھی موجود رہے۔ دورے کے دورآن کمشنر موصوف نے ٹریڑ سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پرسیسنگ یونٹ سٹیگما سپریشن، ڈراٸنگ، پیکنگ اور ای آکشن سنٹر کا معاٸینہ کیا۔ انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ کسانوں کو سپاٸس پارک میں موجود تمام سہولیات فراہم کریں تاکہ کسانوں کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترقیاتی کمشنر نے کسانوں کی ایک میٹنگ بھی طلب کی ہے جس دوران کسانوں نے اپنے مالبات کمشنر موصوف کے سامنے رکھے جس پر کمشنر موصوف نے کسانوں کویقین دلایا کہ وہ ان کے جاٸز مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کسانوں نے مارکیٹنگ کے حوالے سے سہولیات فراہم کئے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹنگ ملنے سے انہیں کافی فاٸیدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہاٸی وے پر جی آٸی ٹیگ والے اوٹلیٹس قائم کئے جانے سے کشمیری زعفران کو کافی فروغ ملے گا جو ایک خوش آئند بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Incubation Centre Achabal انکیوبیشن سینٹر کی پہلی ٹرائل رن دی گئی انجام

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ وہ کسانوں کو بہترین مارکیٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے قومی شہراہ پر لیتہ پورہ میں جی آئی ٹیگ والے اوٹلیٹس لگالیں گے تاکہ کسانوں کو بہترین مارکیٹ کے علاوہ اچھی قیمت بھی ملے۔ وہیں زعفران خریدنے والے خریداروں کو صحیح کوالٹی والا زعفران بھی مل جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.