ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی دوسری برسی پر کشمیر کی صورتِ حال

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 12:01 PM IST

370 کی منسوخی کی آج دوسری برسی کے موقع پر حزبِ اقتدار کو چھوڑ کر حزبِ اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں نے آج کے دن کو یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔

دفعہ 370 کی دوسری برسی پر کشمیر کی صورتحال
دفعہ 370 کی دوسری برسی پر کشمیر کی صورتحال

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کی آج دوسری برسی کے موقع پر حزبِ اقتدار کو چھوڑ کر حزبِ اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں نے آج کے دن کو یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔

ویڈیو
سنہ 2019 میں آج ہی کے دن پانچ اگست کو بی جے پی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو منسوخ کردیا تھا اور سابق ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کردیا تھا۔ اس دوران آج پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی، گانگرس اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلیریشن نے آج کے دن پانچ اگست کو یومِ سیاہ قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی پی نے سرینگر اور جموں کے اپنے دفاتر میں احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔ تاہم نیشنل کانفرنس کی طرف سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


مزید پڑھیں:دفعہ 370 کی منسوخی: جمہوریت اور جمہوری حقوق کا گلا گھونٹا گیا

وہیں علاحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر آج کے روز ہڑتال کی کال منسوب کی گئی ہے، حالانہ پولیس نے اس کال کو فرضی قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بڈگام پولیس تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر قصبہ جات میں ٹریفک کی نقل و حرکت معمول کے مطابق ہے جب کہ دکانیں ابھی بند ہیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.