ETV Bharat / state

Protest Against Smart Meters اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 7:55 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ڈبرونہ اشاجی پورہ علاقے میں لوگوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز سے انہیں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج
اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

اننت ناگ میں اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈبرونہ اشاجی پورہ علاقے میں مقامی باشندوں نے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔احتجاج کے سبب گاڑیوں کی آمدورفت متاثر رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈبرونہ علاقے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سنیچر کے روز سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔مظاہرین نے بتایا کہ پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے علاقے میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز نئے نئے آرڈر جاری کئے جارہے ہیں جس وجہ سے لوگ ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں اور ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور سمارٹ میٹرز نصب کرنے سے انہیں بجلی کی بھاری بلیں آئی گی جو وہ برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان میٹروں کوانہی علاقوں میں نصب کریں جو لوگ بل برداشت کر سکتے ہیں۔ ایک احتجاجی خاتون نے کہا یہاں زیادہ تر مظاہرین خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرتے ہیں۔ ان کے گھر میں صرف ایک ہی کمانے والا ہے۔ اب سرکار انہیں اسماٹ میٹرس لگا کر انہیں اور کمزور کر رہی ہے۔ وہ میٹر لگانے کے خلاف نہیں ہے پر انہیں اسمارٹ میٹرس نہ لگائے جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Water Scarcity In Baramulla بارہمولہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.