ETV Bharat / state

'ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے'

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:35 PM IST

عمر عبداللہ کا یہ ردعمل جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی نظربندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

' ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے'
' ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے'

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے جسے وہ اپنی مرضی سے دیتی اور واپس لیتی ہے اور اس میں عدلیہ کا کوئی دخل نہیں ہے۔

عمر عبداللہ کا یہ ردعمل جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی نظربندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کو سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ میں ایک بار پھر نطربند کیا گیا ہے۔

عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ہمارے دروازوں کے سامنے ٹرک کھڑی کرنا انتظامیہ کے لیے اب معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار ہے۔ انہوں نے حال ہی میں میرے والد کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تاکہ انہیں نماز ادا کرنے سے روکا جاسکے۔'

' ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے'
' ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے'

انہوں نے مزید لکھا کہ ' ذاتی آزادی کو حکومت کی طرف سے احسان سمجھا جاتا ہے جسے وہ اپنی مرضی سے دیتی اور واپس لیتی ہے اور اس میں عدلیہ کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی جاتی ہے۔'

واضح رہے کہ ان کے والد اور این سی صدر فاروق عبداللہ کو 30 اکتوبر کو عید میلاد النبی کے موقع پر حضرت بل درگاہ میں نماز پڑھنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے نکلنے سے روکا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.