ETV Bharat / state

Month Long Traning Programme ڈیزائن ڈویلپمنٹ، بوٹیک ورکرز کی اپ اسکلنگ پر ایک ماہ کا تربیتی پروگرام NIFT میں اختتام پذیر

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 8:56 PM IST

ضلع بڈگام میں ضلع انتظامیہ اورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے آرگنائزیشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ڈیزائن ڈویلپمنٹ اور بوٹیک ورکرز کی اپ اسکلنگ پر ایک ماہ طویل تربیتی پروگرام ہفتہ کو اختتام پذیر ہوا۔ Month Long Traning Programme

ڈیزائن ڈویلپمنٹ، بوٹیک ورکرز کی اپ اسکلنگ پر ایک ماہ کا تربیتی پروگرام NIFT میں اختتام پذیر
ڈیزائن ڈویلپمنٹ، بوٹیک ورکرز کی اپ اسکلنگ پر ایک ماہ کا تربیتی پروگرام NIFT میں اختتام پذیر

ڈیزائن ڈویلپمنٹ، بوٹیک ورکرز کی اپ اسکلنگ پر ایک ماہ کا تربیتی پروگرام NIFT میں اختتام پذیر

بڈگام:جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے پکھر پورہ اور سورسیار بلاکس کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے بوٹیک ورکرز کے لئے بلاک ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت تربیتی کیمپ کا اہتما کیا گیا تھا۔NIFT نے ہر بلاک سے 25 کارکنان کا انتخاب کیا تھا تاکہ انہیں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ایک ماہ کی تربیت فراہم کی جا سکے۔ ٹریننگ کی سرپرستی ضلع انتظامیہ بڈگام نے کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے اور کارکنان کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد کرنے پر NIFT انتظامیہ کی ستائش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات اس کیمپس کے فیکلٹی اور دیگر عملے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ میں NIFT انتظامیہ کی اس پہل کو سراہتا ہوں اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ایک ماہ طویل چلنے والے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

ڈی سی بڈگام نے شرکاء کو مزید یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے بعد اپنی صلاحیتوں کو کاروباری شعبے میں اسعتمال کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ NIFT کیمپس سے ایک ماہ کی تربیت حاصل کرنے سے ان کارکنان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اس انسٹی ٹیوٹ سے نکلنے کے بعد اسی حوصلہ کے ساتھ کام کریں۔

ڈائریکٹر انڈسٹریز کشمیر محترمہ سلونی رائے نے اپنے خطاب میں شرکاء کو ایک ماہ کی سخت ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کاروباری یونٹ کے قیام میں حکومتی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔انہیں حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بڈگام، الطاہر گیلانی نے کہا کہ NIFT سری نگر ایک باوقار ادارہ ہے ۔انہوں نے ایک ماہ طویل تربیتی پروگرام کے دوران ان کارکنان کی ڈیزائن کی مہارتوں کو اجاگر کرنے کے لئے فیکلٹی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:Grivence Redressal Camp Held At Pakhar Pora Budgam پکھر پورہ بلاک کے ناگہ بل میں ڈی سی بڈگام نے لوگوں سے بات چیت کی

NIFT سری نگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے کہا کہ ادارے نے اس تربیتی کورس کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل دستیاب کرائے ہیں۔ہمیں اندیشہ تھا کہ آیا یہ شرکاء تربیتی پروگرام کو جاری رکھیں گے یا نہیں۔ NIFT نے اعلیٰ سطح کی مہارت کے ساتھ اس پروگرام کا انعقاد کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی ممبر درمیان ہی تربیتی کیمپ نہ چھوڑے۔تقریب کی نظامت محترمہ نوشین قاضی، ہیڈ ایف ڈی، NIFT نے کی جو کہ ٹریننگ کوآرڈینیٹر بھی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.