Bridge Incomplete Since Decades in Sopur سوپوركے مازبگ علاقے میں پل کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Aug 25, 2022, 4:28 PM IST

Updated : Aug 25, 2022, 7:27 PM IST

Mazbugh Brudge
Mazbugh Brudge ()

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپورمازبگ علاقے میں پل کی عدم دستیابی سے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔ عام لوگوں كو سفر كے دوران طویل سفر كر كے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑ رہا ہے۔ Mazbugh Bridge Incomplete Since Decades

سوپور: اس علاقے میں مازبگ پل کافی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ سركارعدم توجہی كے یہ پل سوپورفروٹ منڈی سے ایک کلومیٹرکی دوری پرواقع ہے۔ یہ بارہمولہ، رفیع آباد اور اس کے اطراف كے مختلف علاقوں کو آپس میں جوڑتا ہے لیکن گذشتہ چند برسوں سے اس كی مرمت كام ابھی تک ادھورا ہے۔ Mazbugh Bridge Incomplete Since Decades in sopur

Mazbugh Brudge


اس مازبگ پل کی بنیاد 2013 میں اس وقت کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سنگ بنیاد ڈالی تھی۔ اس كے لئے سولہ کروڑ روپے مختص کیے تھے لیکن اس وقت سے لے کر آج تک اس پل كا تعمیراتی كام مكمل نہیں ہوسكا۔


مقامی لوگوں نےاس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےبتایا کہ پل كا تمیراتی كام مكمل نہیں ہونے كی وجہ سے انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔گزشتہ نوبرسوں سے پل كے تعمیراتی كام كے مكمل ہونے كا انتظار كررہے ہیں۔لیكن اب تك مكمل نہیں ہوسكاہے۔انہوں نے بتایا کہ اس پل پر ہر سال کام شروع کیاجات ہے لیکن بدقسمتی سے درمیان میں ہی اسے روك دیاجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:two days thangtha championship ترال میں دوروزہ تھنگتا چمپیئن شپ اختتام پذیر


مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم نے اس مسئلے کو لے كر ڈی سی بارہمولہ اور متعلقہ محکمہ کے پاس گئے تھے۔اس سلسلے میں بات چیت بھی ہوئی لیکن آج تک کوئی حل نہیں نكل سكا۔اس پل کے بننے سے عوام کو کافی سہولیت ہوسكتی ہےکیونکہ یہ پل کافی زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔یہاں سے فروٹ منڈی کی مال برادر گاڑیاں ملک کی مختلف ریاستوں میں جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پل کے ادھورے كاموں كو جلد ازجلد دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ لوگوں كی پریشانیاں دور ہو سكے۔

Last Updated :Aug 25, 2022, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.