ETV Bharat / state

Attachment of Doctors Cancelled in kashmir: ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخ

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 8:37 PM IST

Updated : Jul 29, 2022, 9:58 PM IST

جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی جانب جاری کردہ ایک سرکولر میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اٹیچمنٹ کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ Govt cancels attachment of doctors, paramedical staff

ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخ
ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخ

جموں و کشمیر کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دویدی کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک سرکولر میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی اٹیچمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرکولر کے مطابق صحت محکمے کے سربراہان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم اگست 2022 تک تعمیلی رپورٹ پیش کریں۔ Govt cancels attachment of doctors, paramedical staff

محکمے صحت میں بہتر سہولیات کو یقینی بنانے اور دیہی علاقوں میں طبی خدمات کی بحالی کے مقصد سے تمام محکموں کے سربراہان بشمول چیف میڈیکل افسران، اے ڈی ایم اوز اور بلاک میڈیکل افسران کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو اپنی اصل تعیناتی کی جگہ پر واپس بھیجیں۔

مزید پڑھیں:


جاری کردہ سرکولر میں محکموں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم اگست 2022 تک بغیر کسی تاخیر کے تعمیلی رپورٹ جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ تمام ڈی ڈی اوز کو بھی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں منسلک کسی بھی ڈاکٹر یا پیرامیڈکس کی تنخواہ واگزار نہ کریں۔

Last Updated : Jul 29, 2022, 9:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.