ETV Bharat / state

Congress On Corruption بی جے پی سرکار سے ہم پائی پائی کا حساب لیں گے، کانگرس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 5:12 PM IST

سرینگر میں جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ ان کا کہا کہ کانگریس اگر اقتدار میں آتی ہے تو بی جے پی ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا۔

بی جے پی سرکار سے ہم پائی پائی کا حساب لیں گے: کانگرس
بی جے پی سرکار سے ہم پائی پائی کا حساب لیں گے: کانگرس

بی جے پی سرکار سے ہم پائی پائی کا حساب لیں گے: کانگرس

سرینگر؛ کانگرس نے آج حکمران جماعت بی جے پی اور جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اور مقامی انتظامیہ رشوت خوری میں لت پت ہے اور جون ہی کانگرس اقتدار میں آئے گی تو موجودہ سرکار سے ہم پائے پائے کا حساب میں گے۔

سری نگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے بی جے پی حکومت کے کرپشن کے تمام تفصیل کانگرس کے پاس ہے، اور جب کانگرس سرکار میں آئی گے انکی تمام فائلز کو وہ کھولیں گے اور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ کے متعلق انکو تمام معلومات ہے کہ کہاں کہاں گھوٹالے کئے گئے ہیں اور جب کانگرس اقتدار میں آئے گی تو وہ موجودہ سرکار سے پائے پائے کا حساب لے گی۔بی جے پی اس وقت اقتدار میں ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے گھوٹالوں کی تحقیقات نہیں کریں گے لیکن کانگرس ان سے ہر گھوٹالے کا حساب لے گی۔

کانگریس کے رہنما وقار رسول نے یہ باتیں جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر اشوک کمار پرمار کے ان الزامات کے ضمن میں کہا جس میں پرمار نے ایل جی انتظامیہ پر صحت اسکیم میں ایک نجی انشورنس کمپنی کو ٹھکیہ دینے میں قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Veterinary Camp in Mandi منڈی میں فوج کی جانب سے ویٹرنری کیمپ کا انعقاد

اس سے قبل پرمار نے ایل جی منوج سنہا اور چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا اور جل شکتی محکمے کے ایڈیشنل چیف سیکرٹریشلین کابرہ پر تین ہزار کروڈ پروجیکٹ میں خرد برد اور پروجیکٹ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم ایل جی انتظامیہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.