Eye Disease on the Rise in Kashmiri Children: کشمیری بچوں میں آنکھوں کے امراض میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 8:43 PM IST

کشمیری بچوں میں آنکھوں کے امراض میں اضافہ

کورونا وبا کے دوران آن لائن کلاسز کی وجہ سے جموں و کشمیر کے بچوں نے موبائل کا استعمال زیادہ کیا جس کی وجہ سے اب زیادہ تر بچے آنکھوں کی محتلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے Eye Disease on the Rise in Kashmiri Children ہیں۔

عالمی وبا کورونا وبا کی وجہ سے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے تمام اسکولز تقریبا دو سال سے بند تھے اور اس دوران حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو آن لائن کلاسز دئے جارہے تھے جس کی وجہ سے بچوں نے موبائل کا استعمال زیادہ کیا اور اب وہ آنکھوں کی محتلف بیماریوں میں مبتلا Eye Disease on the Rise in Kashmiri Children ہوچکے ہیں۔



اس سلسلے میں ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول آن لائن ہونے سے بچوں کے سلوک میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ تر بچوں کی آنکھیں اس قدر متاثر ہوئی ہیں کہ ان کے کلاسز میں لگے کلاس بورڈ پر کچھ لکھا جاتا ہے تو وہ انہیں اچھے سے دکھائی نہیں دیتا، بچوں کی ہمیشہ یہی شکایات رہتی ہے کہ انہیں دھندلا سا دکھائی دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے کچھ طالبات سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے دوران ہمیں آن لائن کلاسز کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا۔ اس دوران کچھ طلبا نے فون کا استعمال زیادہ کیا جس کی وجہ سے ان کی انکھوں پر برے اثرات مرتب growing eye disease among children ہوئے ہیں۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں ڈاکٹر سجاد محدین جو کہ آنکھوں کے ڈاکٹر ہیں انہوں نے بتایا کہ بچوں میں موبائل کا استعمال زیادہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی انکھیں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم تین سال قبل کی بات کریں تو بچوں کی کافی کم تعداد انکھوں کی بیماری میں مبتلا تھی۔ تاہم آج کل 100 میں سے 50 بچے انکھوں کی مرض میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے معاملے میں کمی کے بعد اب وادی میں آف لائن کلاسز کی شروعات ہوچکی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.