محرم کے پیشِ نظر وادیٔ کشمیر میں بندشیں

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 11:53 AM IST

محرم کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں بندشیں

ماہِ محرم کے دوران کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئیں اس لیے حکام نے سرینگر کے لال چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں کے تجارتی مراکز میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

وادیٔ کشمیر میں انتظامیہ نے 8 اور 10 محرم کے پیشِ نظر تمام اضلاع میں سخت بندشیں نافذ کی ہیں جس دوران اضافی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ سڑکوں کو سیل کیا گیا ہے۔

محرم کے پیش نظر وادیٔ کشمیر میں بندشیں

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آٹھ تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں یہ پابندی عائد کردی گئی جن میں بٹہ مالو، شہید گنج، کرن نگر، میسوما، کوٹھی باغ اور رام منشی باغ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

' وادی کشمیر میں مذہبی اجتماعات پر پابندیاں'

جمعرات کو صوبائی کمشنر پانڈورنگ کوڈبا راؤ پولے نے اس ضمن میں ہدایت جاری کی تھی کہ 10 محرم تک وادی میں بندشیں نافذ رہیں گی تاکہ اعزاداری جلوسوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

انتظامیہ نے اس سے قبل ہی بارہمولہ، بانڈی پورہ اور بڈگام میں سخت بندیش عائد کی ہیں کیونکہ ان تین اضلاع میں بڑی تعداد میں شیعہ آبادی رہتی ہیں۔ بندشوں کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.