ETV Bharat / state

Unseasonal Rain In Gujarat گجرات میں بے موسم کی بارش سے عام کی فصل کو نقصان

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 7:56 PM IST

ریاست کے مختلف اضلاع میں بے موسم بارش کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بارش کے دوران ژالہ باری کے سبب مختلف اضلاع میں آم کی فصلیں برباد ہو گئیں ہیں۔اس سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔

گجرات میں بن موسم برسات سے آم کی فصلیں برباد
گجرات میں بن موسم برسات سے آم کی فصلیں برباد

احمدآباد:ریاست گجرات کے مختلف اضلاع میں بے موسم بارش کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے دوران ژالہ باری کے سبب مختلف اضلاع میں آم کی فصلیں برباد ہوگئیں۔ اس سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑاہے۔ گجرات کے کئی اضلاع میں بن موسم بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جام نہر اور کچھ میں مسلسل چار دن سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔اس سے کھیتوں میں پانی بھر گیا اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز تک غیر موسمی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس طوفانی بارش کے سبب سب سے زیادہ آم اور گرمی کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جوناگڑھ میں تو بارش سے آموں 15 ہزار سے زائد ڈلیوری ڈبے بھیگ گئے۔اس کی وجہ سے آم خراب ہو گئے۔ مسلسل بارش کے سبب کسانوں اور آموں کے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔تاجروں نے بھی اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوے اپنے فصلوں کے نقصانات کا سروے کرتے ہوے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ احمدآباد کے ساتھ سوراشٹر میں بھی جم کر بارش ہوئی۔جن میں سب سے زیادہ بارش راجکوٹ کے گوندل 1پوانٹ 5 انچ بارش درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Mother Kills Daughter سورت میں ماں کی پٹائی سے معذور لڑکی کی موت

ذرائع کے مطابق گجرات کی 36 تحصیلوں میں بارش ہوئی۔ شوراشٹر کچھ اور شمالی گجرات کے کئی اضلاع میں آگلے چند دنوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ طوفان کی پیشنگوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.