ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے دونوں راستوں پر کام شدومد سے جاری

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 10:12 AM IST

Updated : Jun 13, 2023, 10:07 AM IST

جموں وکشمیر میں ہر سال امرناتھ یاترا کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے عقیدت مند شریک ہوتے ہیں، اس یاترا کی سکیورٹی اور دیگر امور کا انتظام جموں و کشمیر حکومت کرتی ہے۔ Amarnath Yatra 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

Amarnath Yatra 2023

گاندربل: سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہی ہے، وہیں اننت ناگ اور گاندربل اضلاع میں ڈیوٹی کررہے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کے علاوہ یاترا سے جڑے دیگر افسران کی طرف سے میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ سیکیورٹی اور دیگر طرح کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارت سرکار نے محکمہ آر اینڈ بی کو یاترا ٹریک کی دیکھ بھال کرنے سے ہٹا کر اب اسکی ذمہ داری بیکن حکام کو دے دی ہے۔ جس کے لئے باضابطہ طور پر پچھلے کئی مہینوں سے سردی کے مہینوں کو چھوڑ کر لگاتار کام جاری ہے۔

امرناتھ یاترا کے لئے پہلگام سے آگے چندن واری سے گھپا تک اور بالتل دومیل سے گھپا تک موجود ٹریک پر تجربہ کار انجینئر اور مزدوروں کے ساتھ ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مشینوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ دونوں طرف ٹریک کو کشادہ بنانے اور کسی حد تک پختہ بنانے کےلئے کام جاری ہے، جبکہ ان دونوں علاقوں میں اگرچہ مزدوروں اور بیکن کے دوسرے عملے کو موبائل فون ٹاور موجود نہ ہونے کو لے کر یا گھر والوں سے بات کرنے کو لے کر یا کٹھن راستے کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امرناتھ یاتریوں کیلئے چار یاتری نواس تعمیر کیے جائیں گے، منوج سنہا

تاہم یاتریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مزدور ہمت نہ ہارتے ہوئے ہمت کے ساتھ آگے بڑھ کر راستے کو کشادہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ان تجربہ کار مزدوروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم کام کے دوران کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم یاتریوں کے لیے محفوظ راستے کو مد نظر رکھتے ہوئے کام پر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج تک تنگ ٹریک کی وجہ سے کئی یاتری، گھوڑے والے یا مزدوروں کے ساتھ ساتھ کئی ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں، تاہم ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس بار ہمارے انجینئروں اور تجربہ کار مزدوروں کی وجہ سے یہ ٹریک بالکل کشادہ اور محفوظ بن گئی ہے۔

Last Updated : Jun 13, 2023, 10:07 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.