Kangan Shrine گاندر بل واقع کنگن زیارت گاہ غبن سے متعلق تحقیقات کا حکم

author img

By

Published : May 14, 2023, 10:09 AM IST

کنگن زیارت گاہ

گاندر بل کے رائل گنڈ کنگن علاقے میں واقع زیارت گاہ سے متعلق غبن معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اس معاملہ میں تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔

گاندر بل: جموں و کشمیر وقف بورڈ نے وسطی کشمیر خطہ کے ضلع گاندربل کے رائل گنڈ کنگن علاقے میں واقع ایک زیارت گاہ میں عطیات کے غبن کے الزامات کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ وقف بورڈ نے سال 2000 سے اب تک کے عطیات کا آڈٹ کرنے کے لئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وقف بورڈ کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ زیارت شریف رائل گنڈ کنگن وقف نوٹیفائیڈ جائیداد ہے جس کو سال 1985 میں نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وقف بورڈ کی چیئرپرسن کو مذکورہ زیارت گاہ کے عطیات میں خرد برد اور غبن کرنے کے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Hazratbal Shrine Misappropriation Case حضرت بل درگاہ غبن معاملہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل

شکایات میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ کئی برسوں سے زیارت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں اور سہولیات کے لئے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے’۔حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن نے شکایات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحقیقات کے لئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سال 2000 کے بعد سے اب کے عطیات کا آڈٹ کرے گی۔ کمیٹی سے سات دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس تحقیقاتی ٹیم میں نذیر احمد وانی(سپروائزر)، منظور احمد شاہ، اور خورشید احمد شیخ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.