Labourers Killed in Avalanche: ہلاک مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا حکم

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 2:16 PM IST

مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے

گاندربل انتظامیہ نے ایم ای آئی ایل نامی کمپنی (میگھا) کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سربل، سونہ مرگ میں برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے دو مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ Compensation for Labourers Killed in Avalanche

گاندربل: گاندربل ضلع انتظامیہ نے میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ نامی کمپنی سے کہا ہے کہ وہ سربل، سونہ مرگ میں برفبانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے دو مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرے۔ ہلاک ہوئے دونوں مزدور میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ نامی کمپنی میں بطور لیبر کام انجام دے رہے تھے اور جمعرات کو آئے برفانی تودے کے نتیجے میں دب ہکر ہلاک ہو گئے۔

مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے
مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے

گاندربل انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ، جس کی ایک کاپی ای ٹی وی بھارت کے پاس بھی دستیاب ہے، کے مطابق اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل نے کمپنی سے کہا ہے کہ وہ دونوں مرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو معاوضہ ادا کرے۔ ہلاک ہوئے دونوں مزدور ضلع کشتواڑ کے رہائشی تھے جن کی شناخت بالکرشن اور سندیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: Ganderbal Snow Avalanche Area بھاری برفباری کے بعد بالتل سے مزدوروں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا

اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل نے کمپنی سے سندیپ سنگھ کے خاندان کو 16.49 لاکھ روپے اور بالکرشن کے خاندان کو 15.44 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کمپنی سے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے 15 دن کے اندر یہ رقم لیبر کمشنر کی عدالت میں جمع کرائیں۔ کمپنی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرنے والے مزدوروں کے حقیقی ورثاء یا انحصار کا سرٹیفکیٹ پیش کرے تاکہ اس کے مطابق رقومات تقسیم کا حکم نامہ مرتب کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.