ETV Bharat / state

Inaugurated Cricket Ground In Yachama: بی ڈی او کنگن نے یچھاما کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 4:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع کنگن یچھاما علاقے میں کھیل کود کے لیے میدان Inaugurated Cricket Ground In Yachama بنایا گیا۔ اس سے پہلے یہاں میدان نہ ہونے کے سبب نوجوانوں کو کافی دور جانا پڑتا تھا۔ جس سے کھیل کود میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب اس کرکٹ میدان کے بننے سے نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

بی ڈی او کنگن نے یچھاما کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا
بی ڈی او کنگن نے یچھاما کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا

بلاک ڈیویلپمنٹ افسر کنگن نے یچھاما علاقے کا BDO Kangan Visits Yachama دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھیل کود کے لیے بنائے گئے میدان کو عوام کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے نوجوانوں کو کھیل کود میں کافی مشکلات در پیش آتی تھی، کیونکہ علاقے میں ان کے لیے کھیل کا میدان ہی نہیں تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سرکار ہر پنچایت میں اس طرح کے میدان بنا رہی ہے۔

بی ڈی او کنگن نے یچھاما کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا

اُنہوں نے کہا کہ کنگن میں بنائے جارہے میدان کو بھی خوبصورت اور مثال دہ میدان بنایا جائے گا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے اور تندرست رہنے کے لیے اس طرح کے میدانوں کی اہم ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس میدان کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے پہلے مرحلے میں 4 لاکھ 80 ہزار روپے لگا کر بنایا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں اور رقومات لگا کر اسے مزید بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.