ETV Bharat / state

DCW on Obscene Remarks Against Muslim Women: مسلم خواتین پر ہتک آمیز تبصرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 6:11 PM IST

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے مسلم خواتین اور لڑکیوں کے خلاف نفرت انگیز جنسی اور ہتک آمیز تبصرے DCW on Obscene Remarks Against Muslim Women کے حوالے سے آج دہلی پولس کے سائبر کرائم سیل کو ایک نوٹس جاری کیا ہے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سلم خواتین پر تضحیک آمیز تبصرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
سلم خواتین پر تضحیک آمیز تبصرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن نے منگل کو دہلی پولس کے سائبر کرائم سیل کو نوٹس جاری Delhi Women Commission کر کے ’کلب ہاؤس‘ نام کے ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف فحش اور ہتک آمیز تبصرہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی نے مجھے ٹوئٹر پر ٹیگ کیا اور’ کلب ہاؤس‘ ایپ پر ہوئی اس انتہائی فحش آڈیو گفتگو کے بارے میں بتایا، جس میں مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے لیے نفرت انگیز، فحش اور ہتک آمیز تبصرے Obscene Remarks Made Against Muslim Women on Clubhouse کیے گئے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس لیے میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس معاملے میں فوری ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیشن نے ٹوئٹر پر آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کا نوٹس لیا جو کہ کلب ہاؤس ایپ پر ایک غیر مہذب گفتگو کا تھا۔ مذکورہ گفتگو کی ویڈیو میں تمام شرکاء کو مسلم خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتے، فحش اور تضحیک آمیز ریمارکس Obscene Remarks Made Against Muslim Women on Clubhouse کرتے ہوئے واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔ جسے کمیشن نے پولیس کو دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کمیشن نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا اور دہلی پولیس پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ کمیشن نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کرے اور ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ کمیشن نےدہلی پولیس کو کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے پانچ دنوں کا وقت دیا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.