دہلی میں آلودگی خطرناک سطح پر برقرار

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 8:45 PM IST

Updated : Nov 15, 2021, 11:05 PM IST

دہلی میں آلودگی کی خظرناک سطح برقرار

قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی خطرناک سطح پر برقرار ہے۔ آج دن بھر ایئر کوالٹی انڈیکس 463 کے قریب رہا، حالانکہ سپریم کورٹ کے سخت تبصرے کے بعد دہلی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں آج سے نافذ ہوگئی ہیں، جس میں دہلی کے اسکولوں میں بچوں کی موجودگی اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی کی گئی ہیں۔

صبح کے وقت دہلی کے متھرا روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 518 رہی۔ پوسا میں 450، آئی جی آئی ایئرپورٹ 448، آئی ٹی او 486، بوانا 448، لودھی روڈ 476، روہنی 464، میجر دھیان چند اسٹیڈیم 487، مندر مارگ 454 اور وزیر پور میں 480 ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی میں آلودگی کی خظرناک سطح برقرار

سی پی سی بی حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک آلودگی کی سطح سے کوئی راحت نہیں ملنے والا ہے۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ کے نوٹس لینے کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آلودگی کے معاملے پر ایک ہنگامی میٹنگ بلائی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دارالحکومت دہلی میں ایک ہفتے تک کچھ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس میں جہاں اسکولوں کو بند کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا کہا گیا تھا۔

وہیں دوسری جانب سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو گھر سے کام دینے کی بھی بات کی گئی۔ دہلی حکومت نے آلودگی پر کنٹرول کرنے کے لیے پہلے سے ہی ’ریڈ لائٹ گاڑی آف‘ جیسی مہم شروع کررکھی ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت نے دیوالی کے موقع پر دہلی میں پٹاخے پر مکمل پابندی عاید کردی تھی اس کے باوجود دہلی میں آلودگی کی سطح کم نہیں ہوئی ہے۔ آلودگی پر سپریم کورٹ نے دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کی سخت سرزنش کی تھی۔

سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ کی ایک تحقیق میں گاڑیوں کی آلودگی کو دہلی میں آلودگی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کے آغاز کے بعد سے دہلی میں گاڑیوں کی آلودگی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلیوں کو نظر انداز کرنے کے جرم کی ہر فورم میں بحث ضروری: مودی

خاص بات یہ ہے کہ دہلی حکومت جن ذرائع کی بنیاد پر آلودگی پر کام کرنے کی بات کر رہی ہے، انہیں اس کے لیے سب سے کم ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اس میں، 4.6-4.9 فیصد کوڑے کو جلانے اور 3.6-4.1 فیصد دھول سے منسوب کیا گیا ہے۔

Last Updated :Nov 15, 2021, 11:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.