ETV Bharat / state

Delhi Riots 2020 مسلمان ہونے کی وجہ سے زد و کوب کیا گیا، جیل انتظامیہ پر اطہر کے والدین کا الزام

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 9:24 AM IST

دہلی کے چاند باغ کے رہنے والے 25 سالہ نوجوان اطہر عالم خان کو بھی دہلی فساد معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اطہر کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے حالانکہ ابھی تک عدالت میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ وہ ان فسادات میں ملوث ہے یا نہیں لیکن جیل کے اندر ان کے ساتھ ظلم و ستم اب بھی جاری ہے۔ Jail administration accused of bias

دہلی فساد
دہلی فساد

سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے،23 فروری کا آغاز ہواتھا، اور مسلم علاقوں میں آتشزدگی اور گھروں میں لوٹ پاٹ اور قتل عام کے وقعات منظر عام پر آرہے تھے، اس فساد میں 53 لوگوں کی موت ہوئی اور اس کے بعد گرفتاری کا دور شروع ہوا۔

دہلی فساد

Jail administration accused of bias
فسادات کے بعد پولیس نے جب گرفتاریاں شروع کی تو اس میں بھی مسلمانوں کو ہی ملزم قرار دے دیا گیا،حالانکہ بعد میں پولیس نے اپنا دامن بچانے کے لیے فریقین کی تعداد کو برابر کرنے کی کوشش تو کی، لیکن اس کے باوجود اس فساد کا ذمہ دار ایک خاص طبقے کو ہی بنایا گیا۔

ان گرفتار شدہ لوگوں میں چاند باغ کے رہنے والے 25 سالہ نوجوان اطہر عالم خان بھی ہیں۔ اطہر کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، حالانکہ ابھی تک عدالت میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ وہ ان فسادات میں ملوث تھے یا نہیں لیکن جیل کے اندر ان کے ساتھ ظلم و ستم اب بھی جاری ہے۔

اطہر عالم خان کی والدہ نورجہاں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اطہر کے ساتھ جیل کے اندر نامناسب برتاؤ کیا جارہا ہے،ان کے ساتھ نہ صرف مار پیٹ کی جاتی ہے بلکہ انہیں برہنہ کرکے گھنٹوں بھوکا پیاسا رکھا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اطہر ان سے زیادہ بات نہیں کرتا لیکن وہ اپنے ماموں کو سب کچھ بتاتا ہے۔

اطہر کے ماموں نجم الدین سے بھی نمائندے نے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب اطہر عدالت سے پیش ہوکر واپس آتا ہے تب اس کے ساتھ جیل میں مار پیٹ کی جاتی ہے، مذہب کی بنیاد پر اطہر کے ساتھ بد زبانی کی جاتی ہے،انہیں سب و شتم کا نشانہ بنایاجاتاہے، اور تلاشی کے نام پر اطہر کو گھنٹوں برہنہ رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Delhi Riot Victims دہلی کے فساد متاثرین آج بھی مدد کے منتظر، محض سات فیصد لوگوں کو معاوضہ ملا

اطہر کی والدہ نور جہاں کا کہنا تھا کہ اطہر کو گرفتار ہوئے تقریبا ڈھائی برس مکمل ہو چکا ہے لیکن اب بھی اطہر پر جیل میں ظلم و ستم سہ رہا ہے حالانکہ عدالت میں ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.