ETV Bharat / state

Woman dies of electric shock: بڈگام میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے فوت

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 11:10 AM IST

ضلع بڈگام میں ایک عمر رسیدہ خاتون برقی رو کا جھٹکا لگنے سے فوت ہو گئی۔ خاتون کو کرنٹ لگنے کے فوراً بعد نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ Woman dies of electric shock

بڈگام میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے فوت
بڈگام میں ایک خاتون کرنٹ لگنے سے فوت

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک عمر رسیدہ خاتون برقی رو کا جھٹکا لگنے سے فوت ہو گئی۔ ذرائع نے فون پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے گاؤں میں کل رات کے دوران ایک ساٹھ سالہ خاتون اپنے رہائشی گھر میں بجلی کا زوردار کرنٹ لگنے سے فوت ہو گئی۔ Woman dies of electric shock۔ پولیس نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے اس خاتون کی شناخت محتابہ بیگم عمر 60 سال اور ساکن بڈگام کے طور پر بتائی ہے۔ اس مذکورہ خاتون کو کرنٹ لگنے کے فوراً بعد نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوت قرار دیا. ان کی تمام طبی اور قانونی لوازمات پورہ کرنے کے بعد میت کو تدفین کے لیے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں گزشتہ روز میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 35 سالہ خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع شوپیان کے بلپورہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 35 سالہ خاتون تنسیمہ جان اپنے گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی ۔ Woman dies of electric shock۔ لوگوں نے بتایا کہ تنسیمہ جان کو کرنٹ لگنے کے بعد اگرچہ فوری طور پر ضلع اسپتال شوپیان لایا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.