ETV Bharat / state

Law Minister Kiren Rijiju Visits Budgam مرکزی وزیر قانون نے بڈگام کا دورہ کیا

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 2:09 PM IST

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو آج بڈگام پہنچے۔ اس موقعے پر انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام کا افتتاح کیا اور میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیا۔

مرکزی وزیر قانون
مرکزی وزیر قانون

مرکزی وزیر قانون

بڈگام: مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے آج مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمری کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام اور ڈسٹرکٹ ایڈ لیگل کونسل کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون نے کہا کہ ایک پروگرام لیگل ایڈ ہے جو کشمیر میں چل رہا ہے، میں اس لیگل ایڈ پروگرام کو کامیاب بنانے کی کوششوں پر چیف جسٹس اور تمام ججز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں مرکزی وزیر قانون نے یہاں یہ بات کہنا مناسب نہیں ہے تاہم اتنا ضرور بتاؤں گا کہ جموں و کشمیر میں وقت پر انتخابات ہوں گے۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی کے پاسپورٹ کے معاملے پر وزیر قانون نے کہا کہ میں پاسپورٹ جاری نہیں کرتا ہوں، اس معاملہ کے لئے وزارت داخلہ موجود ہے، جس کا کام پاسپورٹ جاری کر نا ہے۔ فرضی خبروں کے معاملے پر وزیر نے کہا کہ حقائق جاننے کے لیے ابھی تک کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔
مزید پڑھیں: Kiren Rijiju's car Accident رامبن میں وزیر قانون کرن رجیجو کے کار کا حادثہ
انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی عمل میں کچھ اصولوں میں ترمیم کرنے پر غور و خوض کر رہے ہیں، جعلی خبروں کی تعریف، جھوٹی خبروں کی کمی یہ اہم چیزیں ہیں جن پر کافی غور و خوض کی ضرورت ہے۔ فاروق عبداللہ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جس میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ تمام مخالف سیاسی جماعتوں کو بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے۔ وزیر قانون نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا یہ بیان اس بات کو یقینی بنا تا ہے کہ بی جے پی بہت مضبوط پارٹی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.