ETV Bharat / state

Incidents in Budgam بڈگام میں دو الگ الگ حادثات میں دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 10:38 PM IST

وسطی کشمیر کے بڈگام میں پی ڈی پی کا ایک ملازم برقی شاک لگنے سے جبکہ سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ہے۔ Incidents in Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نصراللہ پورہ علاقے میں منگل کی سہ پہر کو ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے پی ڈی ڈی کے ایک ملازم کی موت ہو گئی۔ ایک خاص ذرائع نے فوت شدہ پی ڈی ڈی ملازم کی شناخت غلام قادر خان عمر (45) ساکن پٹھان پورہ پائمس بڈگام کے طور پر بتائی ہے، جس کو ترسیلی لائن کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا زوردار جھٹکا لگنے سے موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ہے۔

اس واقعے کی اطلاع پولیس اسٹیشن بڈگام کو ملتے ہی ایک پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے میت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بڈگام پولیس نے میت کو طبی و قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو سپرد خاک کرنے کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔ وہی بڈگام پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں محکمے پی ڈی ڈی کے کیجول لیبر لگاتار ترسیلی لائن کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہوتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے ان اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ کیجول لیبر محکمے پی ڈی ڈی میں سالوں سے کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک محکمہ نے ان کو مستقل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے۔

وہیں دوسری جانب بڈگام میں آج چاڈورہ کے کرلاواری علاقے میں دودھ گنگا نالہ میں نہانے کے دوران ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ ایک خاص ذرائع نے بتایا کہ کچھ لڑکے گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے نزدیکی ایک نالے میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ٹریکٹر نے ان میں سے ایک لڑکے کو ٹکر مار دی جو موقع پر ہی فوت ہو گیا۔

ایک اہلکار نے مذکورہ فوت شدہ لڑکے کی شناخت 13 سالہ ایان پرویز لون ولد پرویز احمد لون ساکن کرلاواری چاڈورہ کے طور پر بتائی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور فوت شدہ لڑکے کی لاش کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ میت کے تمام طبی و قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد اس کو اپنے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا جس کے بعد اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.