Principal Secretary Meets Protesting Pandits: پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار کی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات

author img

By

Published : May 14, 2022, 3:28 PM IST

پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار کشمیری پنڈتوں سے ملاقی

پرنسپل سیکریٹری نتیشوار کمار نے گذشتہ شام دیر گئے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں احتجاج کر رہے پنڈتوں سے ملاقات کر کے Principal Secretary Visits Pandit Colony, Budgam انہیں حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بڈگام: پرنسپل سیکریٹری نتیشوار کمار نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخ پورہ علاقے میں واقع پنڈت کالونی کا دورہ کرکے احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کے علاوہ ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار بھی کمار کے ہمراہ پنڈت کالونی، شیخ پورہ پہنچے۔ انہوں نے احتجاج کر رہے پنڈتوں کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Principal Secretary Visits Pandit Colony, Budgam

پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار کشمیری پنڈتوں سے ملاقی

پنڈت کالونی، شیخ پورہ، بڈگام سمیت وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں اقلیتی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ضلع بڈگام کے تحصیل آفس چاڈورہ میں کام کر رہے رال بٹ نام کے ایک کشمیری پنڈت پر گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا۔ Principal Secretary Meets Protesting Pandits

راہل بٹ کو ہلاک کیے جانے کے بعد پنڈت کالونی میں رہائش پذیر کشمیری پنڈت مرکزی سرکار سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاجیوں کا الزام ہے کہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد خصوصا کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.