PDD Casual Labour Electrocuted بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک مزدور ہلاک

author img

By

Published : May 17, 2023, 4:20 PM IST

pdd-casual-labour-dies-of-electrocution-in-budgam-dept-disown-the-casual-labour

بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں منگل کی شام پاؤر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا ایک کیجول مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔ دریں اثناہ محکمہ کے مطابق متوفی محکمہ کا ملازم نہیں تھا اور نہ ہی متوفی کے بارے میں کوئی ریکارڈ موجود ہے۔

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں منگل کی شام پاؤر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا ایک کیجول مزدور لو ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت رفیق احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن برینجن چاڈورہ کے طور پر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شام برینجن کے علاقے میں 'لو ٹرانسمیشن لائن' کی مرمت کے دوران محکمے کے ایک کیجول لیبر کو بجلی کا ایک زور دار جھٹکا لگا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔

اگرچہ کیجول لیبر کو بجلی کا زور دار جھٹکہ لگنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، تاہم اسے وہاں ر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثنا، پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ دریں اثناہ پاؤر ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ منگل کی رات بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونے والا شخص محکمہ کا ملازم نہیں تھا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر چرار شریف غلام قادر نے کہا کہ متوفی محکمہ کا ملازم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں متوفی کے بارے میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: HC directs PDD to pay Compensation کرنٹ لگنے سے معذور ہوئے بچے کو تیس لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں محکمے پی ڈی ڈی کے کیجول لیبر لگاتار ترسیلی لائن کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہوتے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے ان اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ کیجول لیبر محکمے پی ڈی ڈی میں سالوں سے کام کر رہے ہیں لین ابھی تک محکمہ نے ان کے یں روگولز کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.