ETV Bharat / state

Human Trafficking Gang Busted In Budgam ہیومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 7:48 PM IST

Updated : Oct 28, 2022, 9:46 PM IST

ہومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار
ہومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

بڈگام میں ہیومن ٹریفکنگ گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے تین افراد کو گرفتار اور 14 متاثرہ خواتین کو بچایا ہے۔ Human Trafficking Gang Busted In Budgam

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے جمعہ کو 03 افراد کو گرفتار کرکے ہیومن اسمگلنگ کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے ساتھ ہی 14 متاثرہ خواتین کو بچایا ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع میں ہیومن اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کے بارے میں اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک پولیس ٹیم نے گاؤں دھولی پورہ میں ایک خاص مقام پر چھاپہ مارا اور 14 متاثرہ خواتین (بشمول کچھ نابالغوں) کو اس گروہ کے چنگل سے بچایا۔ زیادہ تر خواتین شمیم ​​احمد بٹ ولد عبدالرحمان بھٹ ساکن دھولی پورہ پھارتن کے گھر سے بازیاب کی گئی جبکہ دوسری ملحقہ مقامات سے برآمد کی گئی۔ Human Trafficking Gang Busted In Budgam, 03 Arrested, 14 victims Rescued

پولیس بیان میں مزید کہا ہے کہ اس معاملے میں شمیم ​​احمد اور دیگر دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں شگفتہ زوجہ بشیر احمد وانی اور عصمت زوجہ شفیق احمد وانی دونوں ساکن دھولی پورہ پارتھن ہیں۔ اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 370/2022 جو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدہ 03 ملزمان ملک کے مختلف مقامات سے لڑکیوں کو منگوانے اور ضلع بڈگام سمیت وادی کے دیگر حصوں میں ان کا استحصال کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔دریں اثنا، بچائے گئے انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کو ناری نکیتن بحالی مرکز چاڈورہ منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی باز آباد کاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ Human Trafficking Gang Busted In Budgam, 03 Arrested, 14 victims Rescued

قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں ہومن ٹریفکنگ کا گروہ پہلے سے سرگرم ہے جو ملک کی مختلف ریاستوں سے نابالغ اور بالغ خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر وادی میں لاتے ہیں اور بعد میں یہاں مختلف اضلاع میں منہ مانگی رقم کے عوض انہیں بیچتے ہیں۔ ان خواتین کی شادیاں ان کشمیری مردوں کے ساتھ کی جاتی ہیں جو گنجے، بوڑھے، ناتواں غریب، کم شکل والے، دوسری یا تیسری شادی والے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Budgam Minority Attack Incident اقلیتوں پر حملہ معاملے میں چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

Last Updated :Oct 28, 2022, 9:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.