ETV Bharat / state

Encounter In Budgam بڈگام انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد، پولیس

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 12:45 PM IST

Updated : Jan 17, 2023, 4:46 PM IST

ضلع بڈگام میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Encounter begins in Budgam

Etv Bharat
بڈگام میں انکاؤنٹر شروع

بڈگام انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
بڈگام میں انکاؤنٹر

بڈگام: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں کورٹ روڈ کے نزدیک منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسند گزشتہ روز رڈہ بوگ بڈگام میں محاصرے کے دوران سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے بڈگام میں ناکہ لگایا جس دوران ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے عسکریت پسندوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور جوابی کارروائی میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے۔اُن کے مطابق مہلوک عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ بڈگام میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک مختصر تصادم آرائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت ارباز میر اور شاہد شیخ ساکنان پلوامہ کے بطور ہوئی ہے اور وہ لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔گاڑی کا ڈرائیور صحیح سلامت بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ جس گاڑی میں عسکریت پسند سوار تھے اُس کی بھی جانچ پڑتال شروع کی گئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بڈگام ضلع کے ماگام علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا جو بعد میں انکاؤنٹر میں بدل گیا، سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ کل صبح ماگام علاقے کے رڈبگ گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی تو اچانک ان پر یہاں چھپے عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ اس سے قبل فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے رڈبگ اور ملحقہ علاقوں کو صبح سے ہی محاصرہ میں لے لیا تھا اور ان علاقوں میں داخلے اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا تھا اور ساتھ ہی راہ گیروں سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔ بتایاجارہا تھا کہ ان علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات ملی تھی جس کے بعد یہ کاروائی انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : Budgam Encounter Update بڈگام انکاونٹر کے بعد تلاشی مہم جاری

Last Updated : Jan 17, 2023, 4:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.