ETV Bharat / state

DC Budgam on TB Eradication بڈگام میں تپ دق کے خاتمے کے لیے سخت اسکریننگ کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 4:54 PM IST

ڈی سی بڈگام نے ضلع میں ٹی بی کے مکمل خاتمے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

بڈگام میں تپ دق  کے خاتمے کے لیے سخت اسکریننگ کا مطالبہ
بڈگام میں تپ دق کے خاتمے کے لیے سخت اسکریننگ کا مطالبہ

بڈگام میں تب دق کے خاتمے کے لیے سخت اسکریننگ کا مطالبہ

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر، اکشے لبرو، نے کانفرنس ہال میں تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے لئے منعقدہ قومی پروگرام (NTEP) پر ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول سوسائٹی کے ڈسٹرکٹ ٹی بی فورم کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ضلع میں ٹی بی کے کیسز میں خاطر خواہ کمی لانے اور ملک میں بڈگام کو ٹی بی سے پاک ضلع کا درجہ دلانے کے لیے کام کرنے پر ڈی سی نے محکمہ صحت کے عملے، تپ دق کے شعبہ اور دیگر متعلقہ افراد کے اہم کردار کو سراہا۔ جائزہ اجلاس کے دوران ڈی سی نے کہا: ’’اس مرض کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں مریضوں کی تیز ترین اسکریننگ کی جائے۔‘‘

ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ آئی ای سی پروگرامز کا انعقاد کریں اور بہتر نتائج کے لیے PRIs، VLWs، پنچایت سیکریٹریز، آنگن واڑی اور آشا ورکرز اور دیگر فیلڈ کارکنان کو TB کے خاتمے کے حوالے سے حساسیت اور بیداری کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول سوسائٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈی سی نے کہا کہ ’’ضرورت اس بات کی ہے کہ ضلع بھر میں ٹی بی کے کیسز میں تیزی سے کمی لانے کے لیے مزید لگن کے ساتھ کام کیا جانا چاہیے تاکہ ضلع میں اس بیماری کا نام و نشان بھی باقی نہ رہے۔‘‘

ضلع ترقیاتی کمشنر نے سبھی ہاٹ اسپاٹس میں خصوصی اسکریننگ کیمپ لگائے جانے کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی ان علاقوں کی نقشہ سازی بھی کئی جائے پر زور دیا۔ ڈی سی نے کہا: ’’ان ہاٹ اسپاٹس پر اسکریننگ کی جائے تاکہ تپ دق کی بیماری پر قابو پایا جا سکے۔‘‘ ڈی سی نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ متعلقہ افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی جس میں ضروری مشینری کے انتظامات، بیداری پیدا کرنے اور ٹی بی کے مریضوں کی مدد کے لیے ’’نکشے متروں‘‘ کی تشکیل شامل ہے۔

مزید پڑھیں: South Kashmir Districts TB Free: اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع ٹی بی سے پاک قرار

ادھر، ریاستی ٹی بی آفیسر، ڈاکٹر اظفر نے ٹی بی کے کیسوں کی ضلعی سطح کی صورتحال اور ٹی بی فورم کی سرگرمیوں اور ضلع میں این ٹی ای پی کے تحت کی گئی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سخت اسکریننگ کے علاوہ تپ دق (ٹی بی) کے تباہ کن صحت، سماجی اور معاشی نتائج کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے اور اس دائمی بیماری کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.