Protest in Budgam بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف بڈگام میں احتجاج

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 5:36 PM IST

Etv Bharat

سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی وادی کشمیر میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بجلی کی غیرضروری کٹوتی سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ مختلف کاروبار سے وابستہ اور دکانداروں کو بھی گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Power Scenario In Kashmir

بڈگام: وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے شہرو دیہات اور دورافتادہ علاقوں میں بجلی کی ناقص فراہمی کو لیکر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔unscheduled power cuts irks Budgam residents

بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف بڈگام میں احتجاج

بڈگام کے مقامی لوگوں نے آج بجلی کی آنکھ مچولی کے خلاف پرانے بس اسٹینڈ میں احتجاج درج کیا ہے۔مظاہرین کے مطابق محکمہ بجلی انہیں شیڈول میں بھی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ لوگوں کے مطابق ان کے علاقہ میں گھنٹون گھنٹوں کتک بجلی کی کٹوٹی رہتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Budgam Residents Protest Against PDD

احتجاجیوں نے کہا کہ کچھ ہی فیصلہ پر یہاں پر گریڈ اسٹیشن ہے اور جس کے لیے یہاں کے لوگوں نے زمیں دی تھیں ، تاہم اس وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ علاقہ کو بلا خلل بجلی فراہم کی جائی گئی تاہم آج اس کے برعکس ہے اور اس گریڈ اسٹیشن سے باقی علاقوں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔

احتجاجیوں کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی غیر ضروری کٹوتی سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ مختلف کاروبار سے وابستہ اور دکانداروں کو بھی گونا گو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔احتجاجیوں نے متعلقہ محکمہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نوٹس لینے کیا اپیل کی تاکہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں: Unscheduled Power Curtailment in Kishtwar: کشتواڑ میں بجلی تخفیف سے لوگ پریشان

وہیں بجلی کے افسر نظر احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو بجلی سپلائی شیڈول کے مطابق فراہم کی جائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بڈگام نے میٹنگ طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.