Budgam Rugby Championship : بڈگام میں رگبی چئمپن شپ کا انعقاد

author img

By

Published : May 22, 2023, 5:27 PM IST

Updated : May 22, 2023, 6:05 PM IST

بڈگام میں رگبی چئمپن شپ کا انعقاد

ضلع بڈگام میں پانچویں رگبی چیمپئن شپ 2023 میں کھیلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد تحسین وصول کی۔

بڈگام (جموں و کشمیر) : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آغا سید مہدی اسٹیڈیم میں رگبی ایسوسی ایشن نے جے اینڈ کے رگبی ایسوسی ایشن کے تعاون اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بڈگام رگبی چیمپئن شپ 2023 کا انعقاد کیا۔ منتظمین کے مطابق رگبی کا یہ ایونٹ سنسنی خیز اور دلچسپ میچز، پرفارمنس اور پرجوش ہجوم سے بھرا ہوا تھا۔ رگبی کے شوقین ضلع بھر سے آغا سید مہدی اسٹیڈیم میں چیمپیئن شپ کے میچز دیکھنے اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔

چیمپئن شپ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور رگبی کے شائقین کے لیے لائیو کھیل مقابلوں کے جوش و خروش کا تجربہ کرنے کا ایک بہترین موقع تھا۔ چیمپئن شپ میں مختلف زمروں میں حصہ لینے والی ٹیمیں شامل تھیں جن میں سینئر مینز، سینئر وومینز، انڈر 17 بائز، انڈر 17 گرلز، انڈر 14 بائز اور انڈر 14 گرلز شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، ہر ٹیم نے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میچز شاندار کھیل کے ساتھ کھیلے گئے اور کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سینئر مینز زمرے میں، ڈی پی ایس بڈگام نے بہترین مہارت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی جبکہ وہیبڈگام بلز نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاڈورہ بلیوز کی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سینئر وومین ٹیم کے زمرے میں، کھاگ ہریکینز نے کامیابی حاصل کی، وہیں کانہامہ ہائی لینڈرز نے دوسری اور جبکہ اقرا اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 17 مینز زمرے میں، ڈی پی ایس بڈگام نے فتح کا سلسلہ جاری رکھا اور فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ وہیں ماگام ویریئرز نے دوسری جبکہ ورلوکس کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انڈر 14 بوائز کیٹگری میں ڈولفن انٹرنیشنل سکول اینڈ ایجوکیشن نے پہلی، عندلیب اسکول نے دوسری اور ایجوکیشن ہائٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 14 گرلز زمرے میں عندلیب اسکول نے پہلی، ڈولفن انٹرنیشنل اسکول اینڈ ایجوکیشن نے دوسری جبکہ سپر کڈس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں: LG Rolling Trophy in Budgam اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں ایل جی رولنگ ٹرافی کا افتتاح

Last Updated :May 22, 2023, 6:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.