ETV Bharat / state

Fine Imposed on Gaya Mirza Ghalib College: مرزا غالب کالج پر 1.5 لاکھ کا جرمانہ

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 3:56 PM IST

شہر گیا میں بھون ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی گئی عمارتوں کو منہدم Illegal Construction Will Be Demolished کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کارپوریشن نے ان عمارتوں کے مالکان کو نوٹس بھیجا ہے۔ ان عمارتوں میں شہر کا ایک اقلیتی کالج بھی شامل ہے۔

illegal construction will be demolished
مرزا غالب کالج پر 1.5 لاکھ کا جرمانہ

گیا میں میونسپل کارپوریشن نے اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج سمیت بارہ عمارتوں کو توڑنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ یہ سبھی Buildings Illegal ہیں اور انہیں توڑنے کے ساتھ جرمانہ Impose Fines Against Illegal Construction بھی جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مرزا غالب کالج کو ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ اگروال اسٹور کو پانچ لاکھ روپے اور ڈالمیا بازار پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ان میں مرزا غالب کالج نے ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کردیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کے مطابق مرزا غالب کالج نے جو نقشہ منظور کرایا تھا اس کی متعین حد اور ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ویڈیو

سنہ Buildings Law 2014 کے تحت منظور نقشے سے زیادہ حد یا جگہ پر بنائی گئی بلڈنگ کا وہ حصہ جو منظور نہیں ہے۔ اس جگہ کے پانچ فیصد حصہ پر جرمانہ لگا کر Settlement کیا جاتا ہے، جبکہ بقیہ حصے جو کہ غیر قانونی ہوتے ہیں، انہیں منہدم کر دیا جاتا ہے۔

اقلیتی کالج مرزا غالب کالج Gaya Mirza Ghalib College کی طرف سے جرمانہ کی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کرنے کے بعد انہیں غیر قانونی حصہ کو توڑنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے، اگر وہ متعینہ وقت پر اس حصے کو نہیں توڑ تے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن خود ہی توڑنے کی کارروائی کو انجام دیں گے اور اسکے اخراجات کالج سے وصول کیا جائے گا۔'


کمشنر ساون کمار کے مطابق اسی طرح اگروال اسٹور کی عمارت کی تین منزل کا نقشہ منظور ہے جبکہ وہ پانچ منزل بنایا گیا ہے، ان کے خلاف پانچ لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیا تھا جو جمع کردیا گیا ہے، جبکہ ڈالمیا بازار نے آٹھ ہزار روپے جرمانہ کی رقم جمع کرائی ہے۔


دراصل گیا کے شہری علاقوں میں قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیکڑوں رہائشی اور کمرشل عمارت کی تعمیر کا کام بغیر اجازت اور نقشہ کی منظوری کے بغیر کیا جا رہا ہے یا کیا جا چکا ہے، جس کی وجہ سے ایک طرف میونسپل انتظامیہ کو ہر برس لاکھوں روپے کے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے تو دوسری جانب غیر منصوبہ بند عمارتوں کی وجہ سے شہر کی حالت ابتر ہونے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے ذمہ دار افسران خود حالت سے باخبر ہونے کے باوجود سال میں ایک دو بار کاروائی کر اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں اور یہ سلسلہ گذشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ تاہم موجودہ کمشنر نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے سختی کرنی شروع کر دی ہے۔ اسکے لیے میونسپل کارپوریشن نے نجی کمپنی کو اسکی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ شہر میں گھوم کر ایسی عمارتوں کی شناخت کرکے ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ نگم کو سونپے تاکہ نگم اس رپورٹ کی روشنی میں اپنے محکمہ سے جانچ کراکر کارروائی کرے۔'


واضح رہے کہ شہر گیا میں اب تک پچاس مکانات کی نشاندہی کر کے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک تیس لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے، جبکہ مکمل کارروائی ہوئی تو پچاس کروڑ روپے تک جرمانہ کی رقم نگم کو موصول ہوسکتی ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.