ETV Bharat / state

Press conference on Uri Encounter پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر گھسنے میں مدد کرتی ہیں ، فوج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 7:05 PM IST

Updated : Sep 16, 2023, 9:12 PM IST

بریگیڈیئر پی ایم ایس ڈھیلون نے کہا کہ پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر میں گھسنے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند خراب موسم میں سرحد اس پار آنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

press-conference-on-uri-encounter-pakistan-army-helps-militants-to-infiltrate-into-kashmir-army
پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر گھسنے میں مدد کرتی ہیں ، فوج

پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کو کشمیر گھسنے میں مدد کرتی ہیں ، فوج

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے گاؤں ہتلنگا میں فوج نے ایک درندازی کی کوشش کو نکام بناتے ہوئے تین عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس دوران فوج نے تلاشی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

اس سلسلے میں بارہمولہ میں فوج نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اس دراندازی کے بارے میں پوری بریفنگ دی۔پریس کانفرنس کے دوران فوج کی 161 بریگیڈ کے بریگیڈیئر پی ایم ایس ڈھیلون نے کہا کہ سردی علاقے اوڑی کے ہتلنگا علاقہ میں سکیورٹی فورسز کو انٹیلی جنس ایجنسی سے عسکریت پسندوں کی جانب سے دراندازی کرنے کی اطلاع ملی تھی۔اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز متحرک ہوئے اور سرحد پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز صبح 6:40 پر فوجی اہلکاروں کو ایل او سی کے ہتلنگا علاقہ میں 3 سے چار دراندازوں کی نقل وحمل دیکھے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس دروان یہاں موسم پورا خراب تھا اور یہاں کافی دھند تھی۔انہوں نے کہا کہ متحرک فوج نے ان دراندازون پر فائرنگ کی اور اس دوران گولیوں کا تبادلہ تقربیاً 8:30بجے تک رہا اور اس کارروائی میں ایک درانداز مار گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دو دراندازوں نے پہلے کی پوزیشن تبدیل کی جس کے بعد فوج نے دوبارہ ان پر حملہ کیا اور تقربیاً 9:15 پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور یہ فائرنگ آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور درانداز مارا گیا جبکہ دوسر زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Baramulla Uri Encounter اوڑی انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک

انہوں نے کہا کہ تیسرے زخمی دراندار نے پاکستانی فوج کی مدد سے سرحد پار نہ کرسکے اور لگتا ہے کہ اس کی لاش پاکستان کے علاقہ میں پڑے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج لگاتار اوڑی علاقے سے عسکریت پسندوں کو یہاں کہ طرف بیجھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بھارتی فوج انہیں یہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو دراندازوں کی لاشیں فوج نے برآمد کی اور علاقہ میں فوج نے تقربیاً ڈھائی بجے تک سرچ آپریشن چلایا۔ اس دوران فوج نے ہلاک ہوئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو رائفلیں ، گرینیڈ ، پاکستانی کرانسی ، بھارتی کرینسی اور تقریباً 5 کلو آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تصادم میں جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر فورسز نے شمولیت کی اور اس آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا۔

Last Updated :Sep 16, 2023, 9:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.