ETV Bharat / state

Bribe Case In Baramulla بارہمولہ میں گرداوار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 6:30 PM IST

اینٹی کرپشن بیروں نے بارہمولہ کے تحصیل کارہامہ کے گرداوار کو پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

ACB arrests Girdawar for accepting bribe in Baramulla
بارہمولہ میں گرداوار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بارہمولہ: شمالی ضلع بارہمولہ کے تحصیل کارہامہ میں اینٹی کرپشن بیروں گرداوار کو پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ماگام سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اینٹی کرپشن بیورو میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ پٹواری حلقہ واری پورہ تحصیل کارہامہ شوکت علی انتخاب کے حصول کی خاطر نو ہزار روپیہ کی رشوت طلب کررہا ہے۔شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ تحصیل کارہامہ کا رہائشی ہے اور اس نے پنجورہ علاقے میں دس مرلہ زمین کا ٹکڑا خریدا۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب کے حصول کی خاطر پٹواری حلقہ واری پورہ تحصیل کارہامہ شوکت علی کے ساتھ رابط قائم کیا تاہم پٹواری نے انتخاب کے لئے دس ہزار روپیہ کی رشوت طلب کی،اگرچہ پٹواری سے منت سماجت کی کہ وہ غریب آدمی ہے اور یہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہے لیکن مذکورہ پٹواری نے ایک نہ سنی اور نو ہزار روپیہ ادا کرنے کا تقاضہ کیا اور اس کے لئے 27 جولائی 2023 کا دن مقرر کیا۔اینٹی کرپشن بیورو نے پٹواری کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

اے سی بی کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران پٹواری کو سائل سے پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں پٹواری سے پانچ ہزار روپیہ کی رقم برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں: Bribe Case In Tehsildar Boniyar اے سی بی نے کلرک کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ شوکت علی تحصیل آفس کارہامہ میں گرداوار کے بطور تعینات ہے اور اسے پٹواری حلقہ واری پورہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل اے سی بی نے تحصیل آفس بونیار میں تعینات کلرک کو 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.