Urs of Nanga Baji Sahib : معروف صوفی بزرگ ننگا باجی کا عرس آج سے شروع

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 2:14 PM IST

Updated : Aug 5, 2022, 2:29 PM IST

معروف صوفی بزرگ ننگا باجی کا عرس آج سے شروع

عرس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ان کے آستان عالیہ پر حاضری دینے کے لئے آتے ہیں اور دعائیہ مجالس میں شرکت کرتے ہیں

بانڈی پورہ: ملنگام میں واقع بانڈی پورہ کے ایک معروف صوفی بزرگ مرحوم غلام رسول شاہ عرف ننگا باجی کا 65واں عرس شروع ہوا جو کہ 7 روز تک جاری رہے گا۔ عرس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ان کے آستان عالیہ پر حاضری دینے کے لئے آتے ہیں اور دعائیہ مجالس میں شرکت کرتے ہیں۔Urs of Nanga Baji Sahib

معروف صوفی بزرگ ننگا باجی کا عرس آج سے شروع

عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق راجوری پونچھ جموں اور ملک کے دیگر علاقوں سے بھی ہوتا ہے۔ اس دوران ملنگام کے پورے علاقے میں ایک میلے جیسا سماں رہتا ہے۔ جب کہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجر اپنے اسٹال سجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ کووڈ کے دو سال کے وقفے کے بعد یہ عرس اس پیمانے پر منایا جارہا ہے۔ Late Sufi Saint Hazrat Nanga Baji sab (RA)

عرس کے دوران مفت لنگر کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آئے ہوئے عقیدت مندوں کے کھانے کا انتظام رہتا ہے۔ سات دن تک جاری رہنے والے اس عرس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سجادہ نشین کے نواسہ ننھا باجی شفاعت حسین نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام انتظامات کو بہتر بنائے جانے کے حوالے سے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Urs of Fariduddin Ganjshakar: اجمیر میں بابا فریدؒ کا چلہ زیارت کے لیے کھولا گیا





Last Updated :Aug 5, 2022, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.