Water Shortage In Bandipora جدال پورہ علاقہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 5:13 PM IST

Drinking water shortage in Jaddalpora banyari, residents want govt intervention

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے جدال پورہ بانیاری علاقے میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں صاف پانی کی دستیابی کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ Water Shortage In Bandipora

بانڈی پورہ: سوناواری کے جدال پورہ بانیاری علاقے میں آج بھی مقامی لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ گاؤں کے لوگوں کے مطابق علاقہ میں لوگ نا صاف پانی پینے کے لیے مجبور ہورہے ہیں۔Water Shortage In Jaddalpora banyari

گاؤں کے کئی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جو پانی وہ استعمال کرتے ہیں وہ مختلف چیزوں سے آلودہ ہوتا ہے۔

بانڈی پورہ کے جدال پورہ علاقہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی

لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی انہیں صاف پانی کی فراہمی کرنے میں ناکام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ علاقہ میں نالہ سے آلودہ پانی استعمل میں لاتے ہیں جس سے انہیں مختلف بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Water shortage in Pulwama : چشمے سوکھ جانے سے پلوامہ میں پانی کی قلت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.