ETV Bharat / state

MC Chairman Sumbal Holds Public Convention: سمبل، بانڈی پورہ میں ریلی، کنونشن کا اہتمام

author img

By

Published : May 31, 2022, 6:48 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں میونسپل کمیٹی چیئرمین کی جانب سے پبلک کنونشن کا انعقاد MC Chairman Sumbal Holds Public Convention عمل میں لایا گیا۔

MC Chairman Sumbal Holds Public Convention : سمبل، بانڈی پورہ میں ریلی، کنونشن کا اہتمام
MC Chairman Sumbal Holds Public Convention : سمبل، بانڈی پورہ میں ریلی، کنونشن کا اہتمام

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر جہانگیر احمد کی جانب سے ڈاک بنگلو میں پبلک کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں انکی پارٹی سے وابستہ کارکنان نے ریلی کا بھی اہتمام کیا۔ MC Chairman Sumbal Holds Public Convention ڈاک بنگلو میں منعقدہ پبلک کنونشن کے دوران میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر نے شرکاء سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔ کنونشن کے دوران جموں و کشمیر میں جاری سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ MC Chairman Sumbal on Assembly Election

سمبل، بانڈی پورہ میں ریلی، کنونشن کا اہتمام

اس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر احمد نے کہا کہ 'ملاقات کا ایجنڈا اسمبلی انتخابات کے لیے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات متوقع ہیں لہذا وہ سوناواری میں خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.