ETV Bharat / state

برفباری کے باعث سنتھن مرگن ٹاپ رابطہ سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 3:14 PM IST

Traffic Update Sinthan top حکام نے تازہ برفباری کے باعث سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے معطل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمہ کی شام سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

traffic-suspended-on-sinthan-kishtwar-road-due-to-snowfall
برفباری کے باعث سنتھن مرگن ٹاپ رابطہ سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

برفباری کے باعث سنتھن مرگن ٹاپ رابطہ سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند

اننت ناگ:پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہوئی تازہ برف باری کے نتیجے میں حکام نے سنتھن ٹاپ،مرگن ٹاپ رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے معطل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیش گوئی کی تھی کہ وادی کشمیر کے اکثر مقامات پر درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے، جس کے باعث وادی کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
برفباری کے نتیجے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سب ضلع کوکرناگ کی انتظامیہ نے احتیاطی طور سنتھن کشتواڑ رابطہ سڑک اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ شہراوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ شاہراوں کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے فلحال معطل کردیا ہے، تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ہو۔

وادئے کشمیر میں گزشتہ رات کو پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری سے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ اس سے قبل وادی کے اطراف اکناف میں درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا گیا تھا، تاہم برفباری کے باعث وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں کافی بہتری درج کی گئی ہے، ادھر سنتھن شاہراہ پر موسم میں بہتری آنے کے بعد ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے قبل ہی وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری کی پیش گوئی کی تھی، حالانکہ متعلقہ محکمہ نے 27 دسمبر کے بعد موسم مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.