ETV Bharat / state

کشمیر میں چلہ کلاں میں بھی سیاحوں کا رش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 6:00 PM IST

Updated : Dec 28, 2023, 1:40 PM IST

tourists enjoy winter in kashmir معروف سیاحتی مقام پہلگام میں اب سردیوں کے دوران بھی سیاحوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

کشمیر میں چلہ کلاں میں بھی سیاحوں کا رش
کشمیر میں چلہ کلاں میں بھی سیاحوں کا رش

کشمیر میں چلہ کلاں میں بھی سیاحوں کا رش

اننت ناگ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ ’’چلہ کلاں‘‘ کا آغاز ہونے کے بعد بھی سیاحوں کی آمد میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔ چلہ کلاں کے دوران کشمیر کی وادیوں خاص کر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس سے وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور اس برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح جوق در جوق وادی کا رخ کرتے ہیں۔

کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلگام کے حسین مقامات خاص کر بیتاب ویلی، چندن واڑی اور آڑو کی برف پوش وادیوں کے حُسن سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردیوں میں کشمیر کی وادیوں کا نظارہ واقعی قابل دید ہے۔ یہاں کے باشندے بھی بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔‘‘

سیاحوں نے کہا کہ ’’میڈیا وغیرہ میں جو بھی کشمیر سے متعلق غلط باتیں کہی جا رہی ہیں وہ سب یہاں آکر از خود مشاہدہ کرنے سے سراسر من گھڑت ثابت ہوئیں۔‘‘ مہاراشٹر سے آئے ہوئے سیاحوں نے کہا کہ ’’کشمیر کو آج تک فلموں میں دیکھا تھا یا کتابوں میں اس کے متعلق پڑھا تھا، تاہم از خود مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوا کہ کشمیر واقع جنت ہے۔‘‘ انہوں نے دیگر سیاحوں سے بھی کشمیر آنے کا مشورہ دیتے ہوئے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: کرسمس کے موقع پر گلمرگ میں رنگا رنگ تقریب منعقد

سیاحوں کی آمد سے سیاحت سے منسلک افراد خاص کر ہوٹل مالکان کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چلہ کلاں کے دوران سیاحوں کی آمد سے ان کا کاروبار پھل پھول رہا ہے۔ محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ وہ سردیوں میں بھی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر بھی پہلگام میں سرکاری و نجی سطح پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ زیادہ تر سیاح گرمیوں کے دوران ہی پہلگام آنا پسند کرتے تھے تاہم اب پہلگام کو بھی ’ونٹر ڈیسٹینشن‘ کے طور پر پروموٹ کیا جا رہا ہے جو کافی سود مند پہل ثابت ہو رہی ہے۔

سیاح لے رہے ہیں  چلہ کلاں میں  سردیوں کا مزا
سیاح لے رہے ہیں چلہ کلاں میں سردیوں کا مزا
کشمیر میں چلہ کلاں میں بھی سیاحوں کا رش
کشمیر میں چلہ کلاں میں بھی سیاحوں کا رش
Last Updated : Dec 28, 2023, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.