ETV Bharat / state

عارضی ملازمین کا مستقل ملازمت کے لیے احتجاج

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 8:09 PM IST

جموں و کشمیر کا جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں میں محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Temporary employees protest for permanent employment in Bajbhara
عارضی ملازمین کا مستقل ملازمت کے لیے احتجاج

بجبہاڑہ میں میں محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی جانب سے احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر نعرہ بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے مذکورہ محکمہ میں کام کر رہے ہیں۔ تاہم آج تک ان کے مسائل جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔

عارضی ملازمین کا مستقل ملازمت کے لیے احتجاج

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے محکمہ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، لیکن آج تک اُن کی ملازمت کو مستقل نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں قلیل تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں جس سے اُن کا گزر بسر نہیں ہو پاتا، کبھی کبھار حالات ایسے بھی بن جاتے ہیں کہ اُن کے اہل خانہ فاکہ کشی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین (Minimum Wages Act)کو نافذ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ میں کچھ ایسے شخص بھی کام کر رہے ہیں جن کی عمر کی حد گذر چکی ہے لیکن آج تک وہ اسی امید میں ہیں کہ کب انہیں بھی مستقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کیجوئل لیبر مذکورہ محکمہ میں دن رات ایک کر کے اپنا پسینہ بہاتے ہیں تاہم سرکار نے انہیں نظر انداز کیا ہے۔ احتجاجیوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کی ملازمت کو جلد از جلد مستقل کیا جائے تاکہ یہ اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی مہیا کرا پائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.