Redwani Residents Demand Construction of Footpaths: کوکرناگ کے باشندوں کا فٹ پاتھ تعمیر کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 7, 2022, 1:41 PM IST

1
1 ()

’’محکمہ دیہی ترقی لوگوں کے جائز مطالبات کی جانب عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ Redwani Residents Demand Construction of Footpaths محکمہ کی غیر سنجیدگی کے باعث لوگ ابھی بھی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔‘‘

ضلع اننت ناگ کے ریڈونی، علاقے میں فٹ پاتھ کی عدم دستیابی اور ڈرینیج کے ناقص نظام کے سبب لارنو، ریڈونی علاقے کے باشندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Redwani Residents Demand Construction of Footpaths محکمہ دیہی ترقی نے ایم جی نریگا اسکیم کے تحت بعض مقامات پر تعمیراتی کام عمل میں لائے ہیں، تاہم مقامی باشندوں کے مطابق تعمیراتی کاموں میں ناقص مواد کے استعمال سے تعمیراتی ڈھانچے قبل از وقت ہی اپنی بیتی آپ بیان کر رہے ہیں۔ جس کے باعث گنجان آبادی والے اس علاقے کے باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ کے باشندوں کا فٹ پاتھ تعمیر کرنے کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’علاقے میں کہیں بھی فٹ پاتھ تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ علاقے میں برف باری یا بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی لوگوں کا اپنے گھروں سے باہر نکلنا کافی دشوار ہوجاتا ہے، کیونکہ ’’ریڈونی علاقے میں مٹی کے بنائے ہوئے فٹ پاتھ پر پھسلن پیدا ہوجاتی ہے، نتیجتاً مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

دیگر بنیادی ضروریات کے حوالے سے مقامی باشندوں کا کہنا تھا کہ ’’علاقے میں ڈرینیج نظام کا کوئی نام و نشان نہیں۔‘‘ Lack of Basic Facilities in Kokernagانہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے از خود علاقے میں فٹ پاتھ کے کناروں پر نالی نما ڈرین تعمیر کی ہیں تاہم بارشوں کے وقت پانی عارضی ڈرین کے اوپر سے بہنے لگتا ہے اور لوگوں کے صحنوں اور گھروں میں داخل ہو ہوجاتا ہے جس کے سبب مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار اس مسئلے کو محکمہ دیہی ترقی کی نوٹس میں لایا گیا تاہم محکمہ نے ان کے دیرینہ مطالبے پر کبھی بھی سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ No Footpaths in Redwani, Kokernagان کے مطابق ’’محکمہ دیہی ترقی لوگوں کے جائز مطالبات کی جانب عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ محکمہ کی غیر سنجیدگی کے باعث لوگ ابھی بھی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔‘‘

لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمہ دیہی ترقی کے وی ایل ڈبلیو محمد الطاف کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ کی جانب سے لارنو، ریڈونی میں مختلف مقامات پر فٹ پاتھ تعمیر کیے گئے ہیں تاہم ای ٹی وی بھارت کے کیمرے کو علاقے میں کہیں بھی فٹ پاتھ نظر نہیں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی اور مزید فٹ پاتھ تعمیر کرنے کے علاوہ سڑکوں اور ڈرینیج کی تعمیر و مرمت بھی انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.