ETV Bharat / state

Snowfall in Kashmir کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جاری

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 3:56 PM IST

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجہ کی برفباری اور بارشیں کی پیشن گوئی کی ہے۔سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں32.9 سینٹی میٹر،گلمرگ میں 8.2 سینٹی میٹراور قاضی گنڈ میں13.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری جاری

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سمیت دیگر حصوں میں بھی گزشتہ دو روز سے جاری برفباری کے بعد سردی کی لہر میں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجہ کی برفباری اور بارشیں کی پیشن گوئی کی ہے۔سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اسی مدت کے دوران پہلگام میں32.9 سینٹی میٹر،گلمرگ میں 8.2 سینٹی میٹراور قاضی گنڈ میں13.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔

دو روز سے واقفے واقفے سے جاری برفباری سے زندگی تھم سی گئی ہے وہیں برفباری کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع میں بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کی جانب سے کوششیں جاری ہیں اور محکمہ کے ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے۔کو ہر علاقہ میں بجلی کو بحال کریں۔


وہیں ضلع کی ہم سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام جاری ہیں۔ جس کے لئے ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی افسران کو ہدایت دی ہے۔ ضلع کی اہم سڑکوں خاص کر ہسپتال جانے جانے والے راستوں سے برف ہٹا دی گئی ہے، تاکہ مریضوں سمیت تیماداروں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔


دوسری جانب جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، ستھمن ٹاپ، کوکرناگ اور مرگن ٹاپ میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔جواہر ٹنل کے آر پار اور پیر پنچال پہاڑی رینج میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے اور جواہر ٹنل کے نزدیک تقربیاً ایک فٹ برف جمع ہوئی ہے جس کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu National Highway Closed سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے ایک بار پھر بند


شاہراہ کے بند ہونے سے مختلف مقامات پر مال بردار گاڑیاں کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیاں بھی درمانده ہوئی ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہونے کے لبے موسم کی بہتری کے منتظر ہیں۔ وہیں ڈارئیور کے مطابق قومی شاہراہ اس موسم میں اکثر بند رہتی ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قومی شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوں کے لئے ابھی تک کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ambulance Stuck due to Snowfall, Rescued: برف میں پھنسی ایمبولینس کو مریض سمیت ریسکیو کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.