Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار

author img

By

Published : Nov 2, 2022, 10:37 PM IST

Martial art important for girls for self defence says sqay marshal-art-world-champ-hanaya-nisar
اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار ()

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ نثار کی عمر صرف 4 برس تھی جب انہوں نے مارشل آرٹ میں شمولیت کی تھی اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئی کہ وہ بحیثیت ایک کوچ وہ لڑکے اور لڑکیوں کو اس مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar

اننت ناگ: حنایا نثار جنوبی کشمیر کی واحد ایسی کم عمر عالمی "اسکے مارشل آرٹ" کھلاڑی ہیں جنہوں نے صرف 14 برس کی عمر میں سنہ 2018 میں کوریا میں کھیلے گئے تیسرے "اسکے ورلڈ چیمپئن شپ" میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ ان کی اس کارکردگی سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کافی متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد وزیر اعظم نے "من کی بات" میں حنایا کا ذکر کرکے ان کی تعریفیں کی تھیں۔Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar

اپنی دفاع کیلئے لڑکیوں کے لیے مارشل آرٹ ضروری، حنایہ نثار
ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ناگم علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنایہ کی عمر صرف 4 برS کی تھی جب انہوں نے مارشل آرٹ میں شمولیت کی تھی اور آج وہ اس مقام پر پہنچ گئی کہ وہ بحیثیت ایک کوچ وہ لڑکے اور لڑکیوں کو اس مارشل آرٹ کی تربیت دے رہی ہیں۔حنایہ نے ابھی تک قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں ایک درجن سے زیادہ گولڈ میڈل اپنے نام کیے ہیں،جس کی بدولت انہیں ملکی اور عالمی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔ PM Modi Praises Kashmiri Martial Art player حنایہ نے کم عمر میں "اسکے مارشل آرٹ" میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا کر ملک و جموں کشمیر کا نام روشن کیا.

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ میر اشفاق سے خصوصی بات چیت میں حنایہ نے کہا کہ من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ان کی ذکر کرنے سے انہیں مزید حوصلہ ملا تھا، یہی وجہ ہے کہ آج بیشتر لڑکیاں اس کے مارشل آرٹ کی جانب متوجہ ہو رہی ہیں۔Interview of Sqay Martial Art Champion Hanaya Nisar

حنایہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم دنگل کو دیکھ کر وہ کافی متاثر ہوئی تھیں،جسے دیکھ کر انہیں مارشل آرٹ سکھینے کا جذبہ پیدا ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: A Young Martial Art Player From Srinagar: قومی سطح پر تمغہ جیتنے والا کم عمر لبیب فیروز

حنایا نثار نے کہا کہ اسکے مارشل آرٹ کے مقامی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں کشمیری خواتین اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور یہ رجحان خواتین کے لئے مارشل آرٹ میں نئی ​​کامیابیوں کو ابھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو با اختیار بنانے اور خود کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے مارشل آرٹ کو اپنی زندگی کا ایک حصہ بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.