ETV Bharat / state

Amarnath Yatra chadi mubarak امسال دو ’شراون ماس‘ کے بیچ ہورہی ہے یاترا، مہنت دپیندرا گری

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 7:07 PM IST

حسب سابق چھڑی مبارک پہلگام پہنچائی گئی جہاں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی کو معروف سوریہ مندر مٹن پہنچایا جائے گا۔

ا
ا

امسال دو ’شراون ماس‘ کے بیچ ہو رہی ہے یاترا، مہنت دپیندرا گری

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : یکم جولائی سے امرناتھ یاترا 2023 کا باضابطہ طور شروع ہوئی اور روایتی طور پیر کو چھڑی مبارک پہلگام پہنچائی گئی جہا ہندو گرو مہنت دپیندرا گری کی قیادت میں خصوصی بھومی پوجن کا اہتمام ہوا جبکہ دھج روہن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پہلگام میں بھومی پوجن کے بعد مقدس چھڑی معروف سوریہ مندر مٹن پہنچے گی جہاں پر خصوصی پوجا کے ساتھ ساتھ یہاں مقدس اشنان بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اور ہندو روایت کے مطابق اس کے بعد سے ہی امرناتھ جی یاترا کا آغاز ہو گیا ہے۔ گر چہ سرکاری طور پر یاترا گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔

’’بم بم بھولے‘‘ اور ’’ہر ہر مہادیو‘‘ کے نعروں کے ساتھ چھڑی مبارک مہند دیپنت گری کی قیادت میں پہلگام کے گوری شنکر مندر پہنچائی گئی جہاں کشمیری پنڈتوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی چھڑی مبارک کا والہانہ استقبال کیا خاص طور پر کشمیری پنڈتوں اور مقامی مسلمانوں کی جانب سے چڑی مبارک کا روایتی طور بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری پنڈتوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر میں امن و امان کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔

مہنت دپیندرا گری کے مطابق اس سال دو شراون ماس کے دوران یاترا جاری رہے گی اور یہ وقت 19 سال بعد آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشاڈ پورنما کے موقع پر اصل میں امرناتھ یاترا کا باضابطہ طور پر آغاز ہوتا ہے اور آج کے دن ہی بھومی پوجن کا اہتمام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کی خوبصورتی یہ ہے کہ بھگوان شیو کے درشن پورے شراون ماس کے دوران کیا جا سکتا ہے اور برفانی لنگم اپنے پورے شباب پر ہے۔ واضح رہے کہ چھڑی مہنت دیپیندر گری کی نگرانی میں دشنامی ا کھاڑا سرینگر سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ پہلگام پہنچائی گئی جہاں پوجا کے بعد اس کو مٹن سوریہ مندر اشنان کرانے کے بعد واپس دشنامی اکھاڑہ روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امر ناتھ یاترا میں شامل خواتین یاتری پُر جوش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.