ETV Bharat / state

Winter Preparations In Kashmir وادی کے لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 5:03 PM IST

Updated : Nov 9, 2022, 7:19 PM IST

وادی کشمیر میں 21 دسمبر سے 70 دنوں پر محیط شدید سردی کے تین مراحل ہوتے ہیں سردی کے ان ایام میں 'چلہ کلان کے 40 روز، 'چلہ خورد' کے 20 اور 'چلہ بچہ' کے 10 دن شامل ہیں۔ انہی ایام کے دوران سردی کی شدت کے نئے ریکارڈ بھی درج کئے جاتے ہیں۔Winters In Kashmir

kashmiri-people-doing-winter-preparation-ahead-of-winter
وادی کے لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف

اننت ناگ: گزشتہ کئی روز سے وادی کے میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔Snowfall in kashmirموسم سرما کے دستک دیتے ہی لوگوں نے سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔لوگ بازاروں میں گرم ملبوسات کانگڑیاں، گرمی فراہم کرنے والے مختلف الیکٹرانک آلات کی خریدو فروخت اور گھروں میں کوئلہ تیار کرنے، دالیں، سوکھی سبزیوں کو ذخیرہ کرنے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ Winter Preparations In Kashmir

وادی کے لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف

موسم سرما جہاں وادی کے آب و ہوا کے لیے سود مند ہے اور برفباری وادی کشمیر کا گہنا ہے، لیکن دوسری جانب شدید برفباری کے دوران اہلیاں وادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔پانی کے نل جم جانے، بجلی کی کٹوتی، تازہ سبزیوں کی قلت اور راستے بند ہونے سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے۔ شدید برفباری کے دوران کام نہ ملنے کے سبب مزدور پیشہ افراد کو فاقہ کشی تک نوبت آجاتی ہے، وہیں سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قبل از وقت مختلف تیاریاں کرنا پڑتی ہیں جس سے لوگوں پر مزید اخراجات کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بات عیاں ہے کہ بھاری برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے کے ساتھ ہی وادی میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کا بازار گرم ہو جاتا ہے۔تازہ پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے اور دکاندار صارفین سے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ برفباری کے عیام کے دوران سوکھی سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں جو ایک غریب صارف کے دست راست سے باہر ہوتا ہے۔Vegetables Price Hiked ahead of winter


یہ بھی پڑھیں: Smoked & Dried Fishes of Kashmir: کشمیر میں بھونی اورخشک مچھلیاں کھانے کی روایت کیوں ہو رہی ہے کم

وہیں قومی شاہراہ کے بند ہونے کے بعد بعض اوقات رسوئی گیس کی قلت پیدا ہو جاتی ہے جو عوام کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن جاتا ہے۔لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کو (آل ویدر) ہر موسم آمدورفت کے قابل بنائیں تاکہ برفباری یا شدید بارشوں کے دوران ٹریفک کی نقل و حمل متاثر نہ ہو سکے۔Srinagar jammu National highway on winters


حالیہ دنوں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے کے لئے سڑک رابطہ تیار کیا جارہا۔جموں سرینگر قومی شاہراہ کو (آل ویدر) ہر موسم قابل آمدورفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔قومی شاہراہ کا کچھ حصہ پہاڑ کھسکنے کی وجہ سے خراب ہو گیا تھا جس پر شدومد سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2023 میں چارگلیاروں والی قومی شاہراہ کا تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا،تاکہ وادی میں موسم سرما کے دوران بلا خلل ٹریفک کی آمدورفت جاری رہے۔Lg Manoj Sinha on Srinagar Jammu Highway completion

مزید پڑھیں: Fish Eating in Kashmir: کشمیری لوگ سردیوں میں مچھلیاں کھانا کیوں پسند کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں 21 دسمبر سے 70 دنوں پر محیط شدید سردی کے تین مراحل ہوتے ہیں سردی کے ان ایام میں 'چلہ کلان کے 40 روز، 'چلہ خورد' کے 20 اور 'چلہ بچہ' کے 10 دن شامل ہیں۔ انہی ایام کے دوران سردی کی شدت کے نئے ریکارڈ بھی درج کئے جاتے ہیں۔

Last Updated :Nov 9, 2022, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.